কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬২৯৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26298 ۔۔۔ وضو صرف اس صورت میں واجب ہوتا ہے کہ جب تم ہوا پالو یا (ہوا نکلنے کی) آواز سن لو۔ رواہ احمد بن حنبل عن عبد بن زید بن عاصم)
26298- "لا وضوء إلا فيما وجدت الريح أو سمعت الصوت". "حم عن عبد بن زيد بن عاصم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৯৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26299 ۔۔۔ جس شخص کو نماز میں خیال ہو کہ اسے حدث لاحق ہوگیا (یعنی وضو ٹوٹ گیا) وہ ہرگز نماز نہ توڑے حتی کہ آواز نہ سن لے یا خروج ریح نہ متحقق ہوجائے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس)
26299- "من خيل له في الصلاة أنه قد أحدث فلا ينصرفن حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا". "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26300 ۔۔۔ نماز مت توڑو حتی کہ (خروج ہوا کی) آوازنہ سن لو یا خروج ریح نہ متحقق ہوجائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ وابن خزیمۃ وابن حبان عن عبادۃ بن تمیم عن عمر) حضرت عمر (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی کہ آدمی کو دوران نماز خیال ہوتا ہے کہ اس نے کوئی چیز پائی ہے۔ اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ (رواہ و سعید بن المنصور عن)
26300- "لا تنصرف حتى تسمع صوتا أو تجد ريحا". "حم، خ م د، ن، هـ وابن خزيمة؛ حب عن عبادة بن تميم عن عمر أنه" شكا النبي صلى الله عليه وسلم الرجل يخيل إليه أنه يجد الشيء في الصلاة قال: فذكره"؛ ص عن أبي سعيد؛ الخطيب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26301 ۔۔۔ بلاشبہ ہر مرد کو مذی آتی ہے جب منی ہو تو اس پر غسل ہے اور جب مذی ہو تو اس پر وضو ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ عن المفداد بن الاسود)
26301- "إن كل فحل يمذي، فإذا كان المني ففيه الغسل، وإذا كان المذي ففيه الوضوء". "ش عن المقداد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26302 ۔۔۔ تمہیں مذی سے وضو کافی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ والدارمی وابن خزیمۃ وابو یعلی والطبرانی و سعید بن المنصور عن سھل بن حنیف)
26302- "إنما يجزيك من ذلك الوضوء يعني المذي". "حم، هـ والدارمي وابن خزيمة ع طب ص عن سهل بن حنيف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26303 ۔۔۔ یہ مذی ہے اور ہر نر کو مذی آتی ہے تم پانی سے مذی کو دھو لو وضو کرو اور نماز پڑھ لو۔ (رواہ الطبرانی عن معقل بن یسار)
26303- "ذلك المذي وكل فحل يمذي تغسله بالماء وتوضأ وصل". "طب عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26304 ۔۔۔ یہ مذی ہے جب تم میں سے کوئی شخص مذی پائے اسے دھولے پھر وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے مارے ۔ (رواہ عبدالرزاق عن المقداد بن الاسود وعمار بن یاسر)
26304- "ذلكم المذي إذا وجده أحدكم فليغسل منه، ثم ليتوضأ وليحسن وضوءه، ثم لينضح في فرجه". "عبد الرزاق عن المقداد بن الأسود أو عمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26305 ۔۔۔ وضو کرو اور اپنا عضو مخصوص دھو لو ۔ (رواہ البخاری عن علی (رض)) حضرت علی (رض) کہتے ہیں : مجھے کثرت سے مذی آتی تھی میں نے ایک شخص سے کہا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھو ۔ اس پر آپ نے یہ حدیث فرمائی ۔
26305- "توضأ واغسل ذكرك". "خ عن علي قال: "كنت رجلا مذاء فأمرت رجلا أن يسأل النبي صلى الله عليه وسلم فقال فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26306 ۔۔۔ اس میں وضو ہے اور منی میں غسل ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن علی (رض))
26306- "فيه الوضوء، وفي المني الغسل" "هـ عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26307 ۔۔۔ اس میں وضو ہے یعنی مذی ہیں۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم والنسائی عن علی عن المقدام)
26307- "فيه الوضوء، يعني المذي". "حم، م، ن عن علي عن المقداد"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26308 ۔۔۔ وہ اپنے خصیتین دھو لے اور وضو کرلے جیسا کہ نماز کے لیے کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن علی عن المقداد) مقداد (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس شخص کے متعلق پوچھا جسے مذی آجائے جبکہ اس نے جماع نہ کیا ہو، اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔ (رواہ النسائی عن عمار بن یاسر)
26308- "يغسل مذاكيره ويتوضأ وضوءه للصلاة". "هـ عن علي عن المقداد أنه سأل النبي صلى الله عليه وسلم عمن أمذى ولم يجامع قال: "فذكره؛ ن عن عمار بن ياسر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩০৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26309 ۔۔۔ سات چیزوں سے وضو ٹوٹ جائے گا ، پیشاب سے ، بہتے خون سے ، منہ بھر قے سے ، پہلو کے بل سو جانے سے ، نماز میں ہنسنے سے اور خون نکلنے سے ۔ (رواہ البیہقی فی السنن وضعفہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
26309- "يعاد الوضوء من سبع أقطار: البول، والدم السائل، والقيء، ومن دسعة يملأ بها الفم، والنوم المضطجع، وقهقهة الرجل في الصلاة، ومن خروج الدم". "هق وضعفه عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26310 ۔۔۔ حدث کی دو قسمیں ہیں : زبان کا حدث اور شرمگاہ کا حدث جبکہ ان دونوں میں برابری نہیں ہے، زبان کا حدث شرمگاہ کے حدث سے زیادہ سخت ہے جبکہ ان دونوں میں وضو ہے۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاباطیل 339 والمتناھیۃ 604 ۔
26310- "الحدث حدثان: حدث اللسان، وحدث الفرج، وليسا سواء، حدث اللسان أشد من حدث الفرج، وفيهما الوضوء". "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26311 ۔۔۔ جو چیزیں بدن سے خارج ہوتی ہیں ان سے ہمارے اوپر وضو واجب ہوتا ہے اور ان چیزوں سے ہمارے اوپر وضو واجب نہیں ہوتا جو بدن میں داخل ہوتی ہیں۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ)
26311- "إنما علينا الوضوء فيما يخرج وليس علينا فيما يدخل"."طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہ کے چھونے کا حکم : ۔۔۔ از اکمال :
26312 ۔۔۔ جی ہاں ، لیکن میں نے اپنی شرمگاہ چھوئی تھی اور وضو کرنا بھول گیا تھا۔ (رواہ عبدالرزاق عن یحییٰ بن ابی کثیرہ) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز پڑھی پھر نماز لوٹائی آپ سے عرض کیا گیا : کہ آپ نے تو نماز پڑھ لی تھی اس پر یہ ارشاد فرمایا۔
26312- "أجل، ولكني مسست ذكري فنسيت أن أتوضأ". "عب عن يحيى بن أبي كثير أن النبي صلى الله عليه وسلم "صلى الصبح ثم عاد لها، فقيل له: إنك قد كنت صليت قال: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہ کے چھونے کا حکم : ۔۔۔ از اکمال :
26313 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنا ہاتھ شرمگاہ تک لے جائے اسے وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ الشافعی والبیہقی فی المعرفۃ عن جابر)
26313- " إذا أفضى أحدكم بيده إلى ذكره فليتوضأ". "الشافعي هق في المعرفة عن جابر
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہ کے چھونے کا حکم : ۔۔۔ از اکمال :
26314 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنا ہاتھ شرمگاہ تک لے جائے اسے اس وقت تک نماز نہیں پڑھنی چاہیے جب تک وضو نہ کرے ۔ (رواہ الحاکم عن بسرۃ بنت صفوان)
26314- "إذا أفضى أحدكم إلى ذكره فلا يصل حتى يتوضأ". "ك عن بسرة بنت صفوان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہ کے چھونے کا حکم : ۔۔۔ از اکمال :
26315 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے عضو مخصوص کو چھو لے اس پر وضو واجب ہوجاتا ہے۔ (رواہ ابن ماجہ عن جابر)
26315- "إذا مس أحدكم ذكره فعليه الوضوء". "هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہ کے چھونے کا حکم : ۔۔۔ از اکمال :
26316 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے عضو مخصوص کو چھو لے اسے وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ مالک وابن حبان عن بسرۃ بنت صفوان وعبدالرزاق عن زید بن خالد الجھنی)
26316- "إذا مس أحدكم ذكره فليتوضأ". "مالك حب عن بسرة بنت صفوان عب عن زيد بن خالد الجهني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬৩১৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شرمگاہ کے چھونے کا حکم : ۔۔۔ از اکمال :
26317 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے عضو مخصوص کو چھوئے اسے وضو کرلینا چاہیے اور عورت کا حکم بھی اسی جیسا ہے۔ (رواہ ابن حبان عن بسرۃ)
26317- "إذا مس أحدكم ذكره فليتوضأ، والمرأة مثل ذلك". "حب عن بسرة".
তাহকীক: