কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬২৫৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ ممنوعات وضو کے بیان میں :
258 26 ۔۔۔ یہ ہے وضو جس نے اس سے زیادہ کیا اس نے برا کیا اور حد سے تجاوز کیا یا ظلم کیا ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن ابن عمرو)
26258- "هذا الوضوء، فمن زاد على هذا فقد أساء وتعدى أو ظلم". "حم هـ عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৫৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم ۔۔۔ ممنوعات وضو کے بیان میں :
259 26 ۔۔۔ بس وضو یہی ہے جس نے اس میں کمی یا زیادتی کی اس نے برا کیا یا ظلم کیا ۔ (رواہ مسلم وابو داؤد والنسائی عن ابن عمرو (رض))
26259- "هكذا الوضوء، فمن زاد على هذا أو نقص فقد أساء أو ظلم". "م د ن عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26260 ۔۔۔ دوران وضو زیادہ پانی بہانے میں کوئی بھلائی نہیں چونکہ اسراف شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ (رواہ ابونعیم عن انس)
26260 - "لا خير في صب الماء الكثير في الوضوء وإنه من الشيطان". "أبو نعيم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26261 ۔۔۔ اسراف مت کرو ، عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! کیا وضو میں بھی اسراف ہے ؟ فرمایا : جی ہاں ہر چیز میں اسراف ہے۔ (رواہ الحاکم فی الکنی وابن عساکر عن الزھری مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تبیض الصحیفہ 40 ۔
26261- "لا تسرف، قيل: يا رسول الله وفي الوضوء إسراف؟ قال: نعم وفي كل شيء إسراف". "الحاكم في الكنى وابن عساكر عن الزهري مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26262 ۔۔۔ اے عائشہ ! (رض) ایسا مت کرو چونکہ یہ (پانی جسم کو سفید کردیتا ہے) ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عائشۃ صدیقۃ (رض)) حضرت عائشۃ (رض) کہتی ہیں دھوپ میں پانی گرم ہوگیا اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
26262- "لا تفعلي يا عائشة فإن هذا يورث البياض". "طس عن عائشة قالت: "أسخنت ماء في الشمس فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26263 ۔۔۔ اے ابوبکر (رض) مجھے پسند نہیں کہ میری طہارت میں کوئی اور میری مدد کرے ۔ (رواہ ابن النجار عن ابی بکر)
26263- "يا أبا بكر إني لا أحب أن يعينني على طهوري غيري". "ابن النجار عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26264 ۔۔۔ مجھے پسند نہیں کہ کوئی شخص میرے وضو میں میری مدد کرے ۔ (رواہ بزار عن عمر (رض))
26264- " لا أحب أن يعينني على وضوئي أحد". "البزار عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26265 ۔۔۔ اپنے منہ سے ابتدا نہ کرو چونکہ شیطان منہ سے ابتدا کرتا ہے۔ (رواہ ابن مندہ وابن عساکر عن عبدالرحمن بن جبیر عن ابیہ) حضرت ابو جبیر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وضو کے لیے پانی منگوایا اور منہ دھونے سے وضو کی ابتداء کی آپ نے اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
26265- "لا تبدأ بفيك فإن الشيطان يبدأ بفيه". "ابن منده وابن عساكر عن عبد الرحمن بن جبير عن أبيه أن أبا جبير قدم على النبي صلى الله عليه وسلم فدعا بوضوء فتوضأ فبدأ بفيه قال: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26266 ۔۔۔ جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے اسے وضو کرلینا چاہیے اور جو عورت اپنی شرمگاہ کو چھوئے وہ بھی وضو کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والدارقطنی عن ابن عمرو (رض))
26266- "أيما رجل مس فرجه فليتوضأ، وأيما امرأة مست فرجها فلتتوضأ". "حم قط عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26267 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنا ہاتھ شرمگاہ کو لگا دے اسے وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ النسائی عن بسرۃ بنت صفوان)
26267- "إذا أفضى أحدكم بيده إلى فرجه فليتوضأ". "ن عن بسرة بنت صفوان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26268 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنا ہاتھ شرمگاہ کو لگا دے جبکہ ہاتھ اور شرمگاہ کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو گویا اس پر وضو واجب ہوچکا اسے وضو کرلینا چاہیے ۔ رواہ الشافعی وابن حبان الدارقطنی والحاکم والبیہقی فی السنن والعقیلی ، عن ابو ہریرہ (رض))
26268- "إذا أفضى أحدكم بيده إلى فرجه وليس بينه وبينها حجاب ولا ستر فقد وجب عليه الوضوء فليتوضأ". "الشافعي حب قط ك هق عق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26269 ۔۔۔ جب میں سے کسی شخص کو مذی آجائے اور اس نے مذی پونچھی نہیں اسے چاہیے کہ عضو مخصوص اور خصییتین دھولے پھر وضو کرے اور نماز پڑھ لے ۔ (رواہ عبدالرزاق والطبرانی عن المقداد بن الاسود)
26269- "إذا أمذى أحدكم ولم يمسها فليغسل ذكره وأنثييه، ثم ليتوضأ وليصل". "عب طب عن المقداد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26270 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو نماز میں ہوا خارج ہوجائے وہ واپس لوٹ جائے وضو کرے اور نماز لوٹا دے عورتوں سے پچھلی طرف میں جماع مت کرو ، بلاشبہ اللہ تعالیٰ حق بیان کرنے میں نہیں شرماتا ۔ (رواہ احمد بن حنبل واصحاب السنن الثلاثۃ وابن حبان عن قرۃ بن ایاس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 202 و ضعیف الجامع 207 ۔
26270- "إذا فسا أحدكم في الصلاة فلينصرف فليتوضأ وليعد الصلاة، ولا تأتوا النساء في أعجازهن، فإن الله لا يستحي من الحق". "حم حب عن قرة بن إياس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26271 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے دوران اپنے پچھلے حصہ میں کوئی حرکت پائے اور اسے شک ہوجائے آیا کہ حدث لاحق ہوا یا نہیں اسے نماز نہیں توڑنی چاہیے جب تک کہ آواز نہ سن لے یا خروج ریح نہ متحقق ہوجائے ۔ (رواہ ابو داؤد والبیہقی فی السنن ، عن ابو ہریرہ (رض))
26271- "إذا كان أحدكم في الصلاة فوجد حركة في دبره أحدث أو لم يحدث فأشكل عليه فلا ينصرف حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا". "د هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26272 ۔۔۔ جب تم میں کسی شخص کو مسجد میں موجود ہوتے ہوئے اپنی سرینوں کے درمیان ہوا خارج ہونے کا شک ہوجائے وہ مسجد سے باہر نہ نکلے ۔ حتی کہ آواز نہ سن لے یا خروج ریح متحقق نہ ہوجائے ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن ابو ہریرہ (رض))
26272- "إذا كان أحدكم في المسجد فوجد ريحا بين أليتيه فلا يخرج حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا". "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26273 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے پیٹ میں گڑبڑ پائے ، اسے شک ہوجائے کہ ہوا نکلی ہے یا نہیں وہ مسجد سے ہرگز نہ نکلے حتی کہ آواز سن لے یا خروج ریح متحقق ہوجائے ۔ (رواہ مسلم عن ابو ہریرہ (رض))
26273- "إذا وجد أحدكم في بطنه شيئا فأشكل عليه أخرج منه شيء أم لا؟ فلا يخرجن من المسجد حتى يسمع صوتا أو يجد ريحا". "م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26274 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص دوران نماز (دبر سے) دھیمی آواز سن لے اسے واپس لوٹ جانا چاہیے اور وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عمرو (رض))
26274- "إذا وجد أحدكم وهو في صلاته رزا فلينصرف فليتوضأ". "طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26275 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مذی پائے اسے شرمگاہ پر چھینٹے مار لینا چاہیے اور وضو کرلے جیسا کہ نماز کے لیے وضو کیا جاتا ہے۔ (رواہ مالک واحمد بن حنبل وابن ماجہ وابن حبان عن المقداد بن الاسود)
26275- "إذا وجد أحدكم ذلك يعني المذي فلينضح فرجه وليتوضأ وضوءه للصلاة". "مالك حم هـ حب عن المقداد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26276 ۔۔۔ جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے اسے وضو کرلینا چاہیے ۔ (رواہ ابن ماجہ عن ام حبیبہ وابی ایوب) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 321، 322، وذخیرۃ الحفاظ 5599 ۔
26276- "من مس فرجه فليتوضأ". "هـ عن أم حبيبة وأبي أيوب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل چہارم : ۔۔۔ نواقض وضو کے بیان میں :
26277 ۔۔۔ وضو نہیں ٹوٹتا مگر خروج ریح سے یا ریح کی آواز سننے سے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن السائب بن خباب)
26277- "لا وضوء إلا من ريح أو سماع". "حم هـ عن السائب ابن خباب".
তাহকীক: