কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৭৭৩ টি
হাদীস নং: ২৬২১৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26218 ۔۔۔ مجھے مسواک کا حکم دیا گیا ۔ حتی کہ مجھے اپنے دانت گرنے کا خوف ہونے لگا ، حتی کہ مجھے خوف ہوا کہ میرے مسوڑھے چھیل جائیں گے اور دانت گرجائیں گے ، (رواہ البزار عن انس (رض))
26218- "أمرت بالسواك حتى خشيت أن أدرد وحتى خشيت على لثتي وأسناني". "البزار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২১৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26219 ۔۔۔ میں نے مسواک کو لازم کو کرلیا ، حتی کہ مجھے دانت گرنے کا خوف ہونے لگا : (رواہ الطبرانی فی الاوسط والبیہقی عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
26219- "لقد لزمت السواك حتى تخوفت أن يدردني". "طس ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26220 ۔۔۔ مجھے برابر مسواک کی وصیت کرتے رہے حتی کہ مجھے اپنی ڈاڑھوں کا خوف ہونے لگا ۔ (رواہ الطبرانی والبیہقی عن ام سلمۃ (رض))
26220- "ما زال يوصيني بالسواك حتى خفت على أضراسي". "طب ق عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26221 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص رات کو نماز کے لیے کھڑا ہو اسے مسواک کرلینا چاہیے چونکہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں قرات کرتا ہے فرشتہ اپنا منہ نماز کے منہ پر رکھ دیتا ہے نماز کے منہ سے جو بھی نکلتا ہے فرشتے کے منہ میں داخل ہوتا ہے۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان، والدیلمی و سعید بن المنصور عن جابر)
26221- "إذا قام أحدكم يصلي من الليل فليستك؛ فإن أحدكم إذا قرأ في صلاته وضع ملك فاه على فيه ولا يخرج من فيه شيء إلا دخل فم الملك". "هب ويمام والديلمي ص عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26222 ۔۔۔ تمہیں مسواک کرنا چاہیے چونکہ مسواک منہ کی پاکی ہے اور رب تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہے۔ (رواہ ابن عساکر ، عن ابن عمرو (رض))
26222- "عليكم بالسواك فإنه مطهرة للفم مرضاة للرب". "ابن عساكر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26223 ۔۔۔ تمہیں (لزوم کے ساتھ) مسواک کرنا چاہیے چونکہ مسواک منہ کی پاکی ہے رب تعالیٰ کی رضا کا باعث ہے فرشتوں کے لیے خوشی کا باعث ہے نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے بصارت کو جدائی بخشتا ہے منہ کی بدبو کو ختم کرتا ہے ، مسوڑھوں کو مضبوط کرتا ہے بلغم کو دور کرتا ہے منہ کو پاک کرتا ہے اور معدہ کو تندرست بناتا ہے۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی فی شعب الایمان، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3542 ۔
26223- "عليكم بالسواك فإنه مطهرة للفم مرضاة للرب مفرحة للملائكة يزيد في الحسنات، وهو من السنة يجلو البصر، ويذهب الحفر ويشد اللثة ويذهب البلغم، ويطيب الفم ويصلح المعدة". "عد، هب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26224 ۔۔۔ مسواک کرنے میں دس خوبیاں ہیں۔ مسواک منہ کی پاکی ہے ، رب تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہے ، شیطان کو غصہ دلاتا ہے ، کراما کاتبین کی محبت کا باعث ہے ، مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے ، منہ کو پاک کرتا ہے ، بلغم کو دور کرتا ہے ، کرواہٹ کو دور کرتا ہے ، بصارت کو جلاء بخشتا ہے اور سنت کے موافق ہے۔ (رواہ الدیلمی ، عن انس (رض))
26224- "في السواك عشر خصال: مطهرة الفم، ومرضاة للرب، ومسخطة للشيطان، ومحبة للحفظة، ويشد اللثة، ويطيب الفم، ويقطع البلغم، ويطفو المرة، ويجلو البصر، ويوافق السنة". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
25 262 ۔۔۔ مسواک میں دس خوبیاں ہیں : مسواک منہ کی پاکی ہے ، رب تعالیٰ کے لیے خوشنودی کا باعث ہے شیطان کو ناراض کرتا ہے ، کراما کاتبین کی محبت ہے، مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے۔ بصارت کو تیز کرتا ہے ، نیکیوں کو ستر گنا زیادہ بڑھا دیتا ہے دانتوں کو سفید بناتا ہے ، منہ کی بدبو کو ختم کرتا ہے اور کھانے کی خواہش پیدا کرتا ہے۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن انس (رض))
26225- "في السواك عشر خصال: مطهرة للفم، مرضاة للرب، ومسخطة للشيطان، ومحبة للحفظة، ويشد اللثة، ويجلي البصر، ويضعف الحسنات سبعين ضعفا، ويبيض الأسنان، ويذهب الجفر، ويشهي الطعام". "ك في تاريخه عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26226 ۔۔۔ اس لکڑی سے مسواک کرو ۔ (رواہ ابن سعد بن ابی خیرۃ الصباحی) صباحی کہتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اراک کی لکڑی عطا فرمائی اور اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
26226- "استاكوا بهذا". "ابن سعد عن أبي خيرة الصباحي"؛ قال: "أعطاني النبي صلى الله عليه وسلم أراكا" وقال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26227 ۔۔۔ مسواک کی تین لکڑیاں ہیں اراک اگر اراک دستیاب نہ ہو تو عنم یا بطم ۔ (رواہ ابو نعیم فی کتاب المسواک عن ابی زید الغافقی) فائدہ : ۔۔۔ اراک عنم اور بطم تین درخت ہیں اراک پیلو کا درخت ہے جبکہ عنم اور بطم بھی سرزمین عرب میں پائے جانے والے خوبصورت درخت ہیں۔
26227- "الأسوكة ثلاثة أراك، فإن لم يكن أراك فعنم أو بطم". "أبو نعيم في كتاب السواك عن أبي زيد الغافقي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اکمال :
26228 ۔۔۔ بہترین مسواک زیتون کا ہے جو کہ مبارک درخت ہے منہ کو پاک کرتا ہے ، منہ کی بدبو کو دور کرتا ہے وہ میرا اور مجھ سے انبیاء کا مسواک ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن معاذ)
26228- "نعم السواك الزيتون من شجرة مباركة يطيب الفم، ويذهب بالجفر، وهو سواكي وسواك الأنبياء من قبلي". "طس عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২২৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26229 ۔۔۔ طہارت تین تین مرتبہ ہے جبکہ سر کا مسح ایک بار ہے۔ (رواہ الدیلمی فی الفردوس عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3662 والمغیر 91 ۔
26229- "الطهور ثلاثا ثلاثا ومسح الرأس واحدة". "فر عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26230 ۔۔۔ جب تم وضو کرو تو دائیں طرف سے شروع کرو۔ (رواہ ابن ماجہ ، عن ابو ہریرہ (رض))
26230- "إذا توضأتم فابدؤا بميامنكم" "هـ عن أبي هريرة
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26231 ۔۔۔ اسی سے ابتدا کرو جس سے اللہ تبارک وتعالیٰ نے ابتداء کی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل واصحاب السنن الثلاثۃ عن جابر (رض))
26231- "تبدأ بما بدأ الله". "حم عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26232 ۔۔۔ کانوں کا تعلق سر سے ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی وابن ماجہ عن ابی امامۃ وابن ماجہ عن ابوہریرہ وعن عبداللہ بن زید والدارقطنی عن انس (رض) وعن ابی موسیٰ وعن ابن عمر (رض) وعن عائشۃ (رض))
26232- "الأذنان من الرأس". "حم د ت هـ عن أبي أمامة؛ هعن أبي هريرة وعن عبد الله بن زيد؛ قط عن أنس وعن أبي موسى وعن ابن عمر وعن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26233 ۔۔۔ سر کے (مسح کے) لیے نیا پانی لو ۔ (رواہ الطبرانی عن جاریۃ بنت ظفر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2821 والمشتھر 100 ۔
26233- "خذوا للرأس ماء جديدا". "طب عن جارية بنت ظفر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26234 ۔۔۔ وضو کے لیے دو رطل پانی کافی ہے۔ (رواہ الترمذی عن انس (رض))
26234- "يجزي في الوضوء رطلان من ماء". "ت عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26235 ۔۔۔ وضو کے لیے ایک مد پانی کافی ہے اور غسل کے لیے ایک صاع۔ (رواہ ابن ماجہ عن عقیل بن ابی طالب) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے النواضح 2685 ۔
26235- "يجزي من الوضوء مد، ومن الغسل صاع". "هـ عن عقيل بن أبي طالب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26236 ۔۔۔ جب تم اپنے اماموں کے پیچھے نماز پڑھو اچھی طرح سے طہارت حاصل کرلو چونکہ ناقص طہارت سے قاری پر اس کی قرات گراں ہوجاتی ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن حذیفۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 574 والکشف الالہی 29 ۔
26236- "إذا صليتم خلف أئمتكم فأحسنوا طهوركم فإنما يرتج على القاريء قراءته بسوء طهر المصلي خلفه". "فر عن حذيفة" 2
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৬২৩৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ آداب متفرقہ :
26237 ۔۔۔ جو لوگ بغیر طہارت کے نماز میں حاضر ہوجاتے ہیں وہ ہمارے اوپر نماز مشتبہ کردیتے ہیں جو شخص نماز میں حاضر ہو وہ اچھی طرح طہارت کا اہتمام کرلے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن ابی شیبۃ عن ابی روح الکلاعی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2070 ۔
26237- "إنما يلبس علينا صلاتنا قوم يحضرون الصلاة بغير طهور، من شهد الصلاة فليحسن الطهور." "حم، ش عن أبي روح الكلاعي".
তাহকীক: