সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
سیر کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫০ টি
হাদীস নং: ৪১০৯
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4109 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھڑسوارکودوحصے دیئے تھے اور پیادہ شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ‘ تاہم ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ وہ لفظ گھوڑا ہے یاگھڑسوا رہے۔۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ‘ تاہم ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ وہ لفظ گھوڑا ہے یاگھڑسوا رہے۔۔
4109 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُسْهِمُ لِلْخَيْلِ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا. تَابَعَهُ ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْعُمَرِىِّ وَرَوَاهُ الْقَعْنَبِىُّ عَنِ الْعُمَرِىِّ بِالشَّكِّ فِى الْفَارِسِ أَوِ الْفَرَسِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১০
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4110 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
4110 حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِىُّ عَنْهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১১
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4111 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھڑسوارکودوحصے دیئے تھے اور پیادہ کو ایک حصہ دیا تھا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
4111 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُلاَعِبٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَسَمَ لِلْفَارِسِ سَهْمَيْنِ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمًا. كَذَا قَالَ وَخَالَفَهُ النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ حَمَّادٍ وَقَدْ تَقَدَّمَ ذِكْرُهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১২
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4112 ۔ ایک اور سند کے ساتھ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے : گھڑسوار کے لیے تین حصے ہوں گے اور پیادہ شخص کے لیے ایک حصہ ہوگا۔
4112 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ قَالَ لاَ يُخْتَلَفُ فِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لِلْفَارِسِ ثَلاَثَةُ أَسْهُمٍ وَلِلرَّاجِلِ سَهْمٌ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৩
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4113 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر فتح کیا تو اس (مال غنیمت) کے اٹھارہ حصے ہوئے ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام مہاجرین کو جمع کیا جن میں سے ہر ایک ساتھ سو آدمی تھے تو ان سب لوگوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار آٹھ سو تھی۔
4113 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا افْتَتَحَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- خَيْبَرَ كَانَتْ سِهْمَانُهُمْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ سَهْمًا جَمَعَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مَعَهُ مِائَةَ رَجُلٍ يُضَمُّ إِلَيْهِ فَكَانُوا أَلْفًا وَثَمَانِمِائَةِ رَجُلٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৪
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4114 ۔ حضرت عبداللہ بن زبیر ‘ حضرت زبیر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بدر کے دن مجھے چار حصے عطاء کیے تھے ‘ دوحصے میرے گھوڑے کے تھے ایک حصہ میرا تھا اور ایک حصہ میری والدہ کے لیے تھا جو ذوی القربیٰ میں شامل تھیں۔
4114 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ أَعْطَانِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمَ بَدْرٍ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ سَهْمَيْنِ لِفَرَسِى وَسَهْمًا لِى وَسَهْمًا لأُمِّى مِنْ ذَوِى الْقُرْبَى. خَالَفَهُ هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ فِى إِسْنَادِهِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৫
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4115 ۔ حضرت زبیربن عوام (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں چارحصے دیئے تھے ‘ دو حصے ان کے گھوڑے کے تھے ‘ ایک حصہ ان کا تھا اور ایک حصہ ان کا تھا اور ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے تھا جو ذوی القربی میں شامل تھیں۔
4115 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَعْطَاهُ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ سَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ وَسَهْمًا لَهُ وَسَهْمًا لأُمِّهِ سَهْمَ ذِى الْقُرْبَى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৬
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4116 ۔ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ‘ وہ فرماتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ خیبر کے دن حضرت زبیر بن عوام (رض) کو چارحصے دیئے تھے ‘ ایک حصہ ان کا تھا ایک حصہ ذوی القربی کا تھا جو صفیہ بنت عبدالمطلب تھیں (یعنی جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پھوپھی تھیں) اور دوحصے ان کے (یعنی حضرت زبیر (رض) کے) گھوڑے کے تھے۔
4116 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَامَ خَيْبَرَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ بِأَرْبَعَةِ أَسْهُمٍ سَهْمًا لَهُ وَسَهْمًا لِذِى الْقُرْبَى لِصَفِيَّةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أُمِّ الزُّبَيْرِ وَسَهْمَيْنِ لِلْفَرَسِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৭
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4117 ۔ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زبیر (رض) کو چار حصے دیئے تھے ‘ ایک حصہ ان کی والدہ کے لیے ان کی قرات داری کی وجہ سے تھا ‘ ایک حصہ حضرت زبیر (رض) کے لیے تھا اور دوحصے ان کے گھوڑے کے لیے تھے۔
4117 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَسْهَمَ لِلزُّبَيْرِ أَرْبَعَةَ أَسْهُمٍ سَهْمًا لأُمِّهِ فِى الْقُرْبَى وَسَهْمًا لَهُ وَسَهْمَيْنِ لِفَرَسِهِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৮
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4118 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
4118 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১১৯
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4119 ۔ محمد بن یحییٰ اپنے والد کے حوالے سے اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں ‘ وہ غزوہ حنین میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ شریک ہوئے تھے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے گھوڑے کو دوحصے دیئے تھے اور ان کو ایک حصہ دیا تھا۔
4119 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ أَبِى حَثْمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ شَهِدَ حُنَيْنًا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَسْهَمَ لِفَرَسِهِ سَهْمَيْنِ وَلَهُ سَهْمًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২০
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4120 ۔ حضرت جابربن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑے کو دوحصے دیئے تھے اور گھوڑے والے شخص کو ایک حصہ دیا تھا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑے کو دوحصے دیئے تھے اور گھوڑے والے کو ایک حصہ دیا تھا۔
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گھوڑے کو دوحصے دیئے تھے اور گھوڑے والے کو ایک حصہ دیا تھا۔
4120 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُزَنِىُّ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى أَحْمَدَ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ أَسْهَمَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِصَاحِبِهِ سَهْمًا. قَالَ وَأَخْبَرَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ يَحْيَى بْنِ النَّضْرِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ أَسْهَمَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِلْفَرَسِ سَهْمَيْنِ وَلِصَاحِبِهِ سَهْمًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২১
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4121 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص ایک گھوڑے کو دوگھوڑوں میں شامل کردے گا اور اس کو اس بات کا یقین نہ ہو کہ وہ آگے نکل جائے گا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور جو شخص ایک گھوڑے کو دوگھوڑوں میں شامل کردے اور اسے اس بات کا یقین ہو کہ وہ آگے نکل جائے گا تو یہ جوا ہوگا۔
4121 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ لاَ يُؤْمِنُ أَنْ يُسْبَقَ فَلاَ بَأْسَ بِهِ وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ يُؤْمِنُ أَنْ يُسْبَقَ فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ الْقِمَارُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২২
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4122 ۔ حضرت ابوسعیدخدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ جنگ اوطاس کے موقع پر ہمیں کچھ قیدی عورتیں ملیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی شخص کسی حاملہ عورت کے ساتھ صحبت نہ کرے جب تک وہ اپنے حمل کو جنم نہیں دیتی اور جو عورت حاملہ نہیں ہے ‘ اس کے ساتھ اس وقت تک صحبت نہ کرے جب تک اسے ایک مرتبہ حیض نہ آجائے ۔
4122 - حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جَعْفَرِ بْنِ قُرَيْنٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الأَصْبَهَانِىِّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ وَهْبٍ وَمُجَالِدٍ عَنْ أَبِى الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَطَأُ رَجُلٌ حَامِلاً حَتَّى تَضَعَ حَمْلَهَا وَلاَ غَيْرَ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّى تَحِيضَ حَيْضَةً ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২৩
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4123 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی غلام اپنے آقا سے پہلے مشرکین کی سلطنت چھوڑکرنکل آئے تو وہ آزاد سمار ہوگا اور اگر وہ اپنے آقا کے بعد نکلتا ہے ‘ تو وہ آقاکو واپس کردیا جائے گا ‘ اسی طرح اگر کوئی عورت اپنے شوہر سے پہلے مشرکین کی سلطنت سے نکل آتی ہے ‘ تو وہ عورت جس کے ساتھ چاہے شادی کرسکتی ہے ‘ لیکن اگر وہ اپنے شوہر کے بعد وہاں سے نکل کر آتی ہے ‘ تو وہ اپنے شوہرکو واپس مل جائے گی۔
4123 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ دَاوُدَ الْخَفَّافُ أَبُو يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا خَرَجَ الْعَبْدُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ سَيِّدِهِ فَهُوَ حُرٌّ وَإِذَا خَرَجَ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّ إِلَيْهِ وَإِذَا خَرَجَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ دَارِ الشِّرْكِ قَبْلَ زَوْجِهَا تَزَوَّجَتْ مَنْ شَاءَتْ وَإِذَا خَرَجَتْ مِنْ بَعْدِهِ رُدَّتْ إِلَيْهِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২৪
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4124 ۔ سالم بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے مال غنیمت میں اپنے (سابقہ) مال کو پالے تو وہ اسے ملے گا اور جو شخص مال غنیمت کی تقسیم کے بعد اسے پائے گا تو اسے کوئی چیز نہیں ملے گا۔
اسحق نامی راوی ‘ اسحق بن ابوفروہ ہے اور یہ متروک ہے۔
اسحق نامی راوی ‘ اسحق بن ابوفروہ ہے اور یہ متروک ہے۔
4124 - حَدَّثَنَا زُرَيْقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْجُشَمِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ وَجَدَ مَالَهُ فِى الْفَىْءِ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ لَهُ وَمَنْ وَجَدَهُ بَعْدَ مَا قُسِمَ فَلَيْسَ لَهُ شَىْءٌ ». إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ أَبِى فَرْوَةَ مَتْرُوكٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২৫
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4125 ۔ حضرت عمربن خطاب (رض) فرماتے ہیں : مشرک لوگ مسلمانوں کا جو مال حاصل کرلیتے ہیں اور پھر مسلمان ان لوگوں پر غالب آجاتے ہیں ‘ پھر ہم میں سے کوئی شخص اپنا مال بعینہ ان کے پاس پاتا ہے ‘ تو وہ اس مال کا کسی بھی دوسرے شخص سے زیادہ حق دار ہوگا ‘ لیکن جب اس مال غنیمت کو تقسیم کرلیا جائے اور پھر مسلمان اس پر قابو پائیں تو اب اس شخص کو کچھ نہیں ملے گا ‘ وہ ان (مسلمانوں) کا ایک عام فرد تصور ہوگا۔
شیخ ابوسہل نے یہ بات بیان کی ہے کہ قیمت کے بدلے میں اس مال کو حاصل کرنے کا وہ زیادہ حقدار ہوگا۔ یہ روایت ” مرسل “ ہے۔
شیخ ابوسہل نے یہ بات بیان کی ہے کہ قیمت کے بدلے میں اس مال کو حاصل کرنے کا وہ زیادہ حقدار ہوگا۔ یہ روایت ” مرسل “ ہے۔
4125 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى الْجَهْمِ الشِّيعِىُّ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضى الله عنه قَالَ مَا أَصَابَ الْمُشْرِكُونَ مِنْ أَمْوَالِ الْمُسْلِمِينَ فَظَهَرَ عَلَيْهِمْ فَرَأَى رَجُلٌ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ فَإِذَا قُسِمَ ثُمَّ ظَهَرُوا عَلَيْهِ فَلاَ شَىْءَ لَهُ إِنَّمَا هُوَ رَجُلٌ مِنْهُمْ وَقَالَ أَبُو سَهْلٍ هُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ بِالثَّمَنِ. هَذَا مُرْسَلٌ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২৬
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4126 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : دشمن جو مال اپنے قبضے میں لے اور پھر (مال غنیمت میں) تقسیم ہونے سے پہلے اس مال کا مالک اس مال کو پالے تو وہ اسے ملے گا۔ اس روایت کا راوی ” رشدین “ ضعیف ہے۔
4126 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الْكَلْوَذَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو السَّكَنِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ السَّكَنِ الْبَصْرِىُّ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « فِيمَا أَحْرَزَهُ الْعَدُوُّ وَأَخَذَهُ صَاحِبُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ لَهُ ». رِشْدِينُ ضَعِيفٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২৭
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4127 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : دشمن جس مال کو قبضے میں لیتا ہے اور پھر مسلمان اس سے وہ مال حاصل کرلیتے ہیں تو تقسیم ہوجانے سے پہلے اس مال کا اصل مالک اسے لے سکتا ہے ‘ وہ اس کا زیادہ حقدار ہوگا ‘ لیکن اگر تقسیم ہوجانے کے بعد وہ اسے پاتا ہے ‘ تو اگر وہ چاہے ‘ تو اس کی قیمت کے عوض میں اسے حاصل کرسکتا ہے۔
اس روایت کا ایک راوی حسن بن عمارہ متروک ہے۔
اس روایت کا ایک راوی حسن بن عمارہ متروک ہے۔
4127 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « فِيمَا أَحْرَزَ الْعَدُوُّ فَاسْتَنْقَذَهُ الْمُسْلِمُونَ مِنْهُمْ إِنْ وَجَدَهُ صَاحِبُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ وَإِنْ وَجَدَهُ قَدْ قُسِمَ فَإِنْ شَاءَ أَخَذَهُ بِالثَّمَنِ ». الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكٌ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪১২৮
سیر کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیرکابیان
4128 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ غزوہ آحد کے دن مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا ‘ اس وقت میری عمرچودہ برس تھی ‘ آپ نے مجھے شرکت کی اجازت نہیں دی ‘ آپ نے مجھے بالغ نہیں سمجھا تھا ‘ پھر غزوہ خندق کے موقع پر مجھے آپ کے سامنے پیش کیا گیا ‘ میری عمر اس وقت پندرہ سال تھی تو آپ نے مجھے شرکت کی اجازت دی۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمربن عبدالعزیز (رح) کو اس بارے میں بتایا تو انھوں نے اپنے سرکاری اہلکاروں کو خط لکھا کہ وہ تنخواہ صرف اس شخص کو اداکریں جو پندرہ سال کا ہوچکا ہو۔
حضرت عمربن عبدالعزیز (رح) کا یہ معمول تھا کہ انھوں نے پندرہ سال کے لڑکے کے لیے ایک سو درہم تنخواہ مقرر کی تھی۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمربن عبدالعزیز (رح) کو اس بارے میں بتایا تو انھوں نے اپنے سرکاری اہلکاروں کو خط لکھا کہ وہ تنخواہ صرف اس شخص کو اداکریں جو پندرہ سال کا ہوچکا ہو۔
حضرت عمربن عبدالعزیز (رح) کا یہ معمول تھا کہ انھوں نے پندرہ سال کے لڑکے کے لیے ایک سو درہم تنخواہ مقرر کی تھی۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔
4128 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ الْجُوزَجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ عُرِضْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ فَلَمْ يُجِزْنِى وَلَمْ يَرَنِى بَلَغْتُ ثُمَّ عُرِضْتُ عَلَيْهِ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ فَأَجَازَنِى فَأَخْبَرْتُ هَذَا الْخَبَرَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَكَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ لاَ يَفْرِضُوا إِلاَّ لِمَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَةَ . وَكَانَ عُمَرُ لا يَفْرِضُ لأَحَدٍ إِلاَّ مِائَةَ دِرْهَمٍ حَتَّى يَبْلُغَ خَمْسَ عَشْرَةَ. تَابَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَهُوَ صَحِيحٌ.
তাহকীক: