সুনানুদ্দারা ক্বুতনী (উর্দু)
سنن الدار قطني
مشروبات کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯৬ টি
হাদীস নং: ৪৫৮৯
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4589 ۔ عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے داداکا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم نبی ذتیار کرتے ہیں اور اسے کھانے کے ساتھ پیتے ہیں۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اسے پی لیا کرو لیکن ہرنشہ آور چیز سے اجتناب کرو ‘ انھوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدارنشہ پیدا کردیتی ہے۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اسے پی لیا کرو لیکن ہرنشہ آور چیز سے اجتناب کرو ‘ انھوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدارنشہ پیدا کردیتی ہے۔
4589 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَنْبِذُ نَبِيذًا نَشْرَبُهُ عَلَى طَعَامِنَا. قَالَ « اشْرَبُوا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ ». فَأَعَادُوا عَلَيْهِ فَقَالَ « إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯০
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4590 ۔ عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں : میں اور مریے والد حضرت علی بن ابوطالب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ انھوں نے ہمیں رات کا کھانا کھلایا ‘ پھر انھوں نے ہمیں مشروب پلایا ‘ پھر ہم تاریکی میں وہاں سے نکلے تو ہمیں راستے کا پتہ نہیں چل رہا تھا تو انھوں نے ہمارے ساتھ آگ کا شعلہ بھی دیاتو ہم وہاں سے روانہ ہوئے۔
4590 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ السَّرْخَسِىُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا فِطْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى الثَّعْلَبِىُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبِى إِلَى عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه بِعَشَاءٍ فَتَعَشَّى ثُمَّ سَقَانَا ثُمَّ خَرَجْنَا فِى الظُّلْمَةِ فَلَمْ نَهْتَدِ فَأَرْسَلَ مَعَنَا بِشُعْلَةٍ مِنْ نَارٍ وَخَرَجْنَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯১
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4591 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے میں نے چند برتنوں کا تذکرہ کیا تو ایک دیہاتی بولا : برتنوں میں تو کوئی حرج نہیں ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہرنشہ آور چیز سے اجتناب کرو اور نشے کا شکارنہ ہو۔
4591 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ عَنْ أَبِى عِيَاضٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ ذُكِرَتِ الأَوْعِيَةُ عِنْدَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ أَعْرَابِىٌّ لاَ ظُرُوفَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ وَلاَ تَسْكَرُوا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯২
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4592 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالقیس قبیلے کے وفد سے فرمایا : تم لوگ مقیر ‘ مقیر ‘ دباء حنتم ‘ مزادہ (یہ سب شراب تیار کرنے کے مختلف برتن ہیں) تم اس میں کچھ نہ پیو ‘ بلکہ مشکیزے میں پی لو اور وہ چیزپیو ‘ جو نشہ آورنہ ہو ‘ اگر اس کے تیز ہونے کا اندیشہ ہو ‘ تو اس پر پانی ڈال لو۔
4592 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَابْنُ صَاعِدٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ « لاَ تَشْرَبُوا فِى نَقِيرٍ وَلاَ مُقَيَّرٍ وَلاَ دُبَّاءٍ وَلاَ حَنْتَمٍ وَلاَ مَزَادَةٍ وَلَكِنِ اشْرَبُوا فِى سِقَاءِ أَحَدِكُمْ غَيْرَ مُسْكِرٍ فَإِنْ خَشِىَ شِدَّتَهُ َلْيَصُبَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ ».لَفْظُ ابْنِ مَنِيعٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৩
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4593 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے تو وہ اسے کھلائے ‘ تو آدمی کو چاہیے کہ وہ کھانا کھائے اور اس سے کوئی فرمائش نہ کرے ‘ اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے تو وہ اس مشروب پلائے تو وہ اس مشروب کو پی لے اور اس سے مزید کوئی فرمائش نہ کرے اور اگر اسے اس مشروب کے بارے میں اندیشہ ہو ‘ تو اس میں پانی ڈال کر اس کا روزہ توڑدے۔
4593 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَلِىُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا الزَّنْجِىُّ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ سُمَىٍّ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلاَ يَسْأَلْهُ وَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلاَ يَسْأَلْهُ عَنْهُ وَإِنْ خَشِىَ مِنْهُ فَلْيَكْسِرْهُ بِالْمَاءِ ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৪
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4594 ۔ حضرت ابوبردہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : تم لوگ ” مزفت “ (مخصوص برتن) میں (عام مشروب) پی لیا کرو لیکن نشہ آور مشروب نہ پینا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تم نشہ آور مشروب نہ پینا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تم نشہ آور مشروب نہ پینا۔
4594 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « اشْرَبُوا فِى الْمُزَفَّتِ وَلاَ تَسْكَرُوا ». وَهِمَ فِيهِ أَبُو الأَحْوَصِ فِى إِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ سِمَاكٍ عَنِ الْقَاسِمِ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ « وَلاَ تَشْرَبُوا مُسْكِرًا ».
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৫
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4595 ۔ ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا ‘ تو تم جس برتن میں چاہومشروب پی لو ‘ لیکن نشے والی چیز نہ پینا۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں :” نشے والی چیزنہ بینا “۔
4595 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِى حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « نَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ وَلاَ تَسْكَرُوا ». رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ فَقَالَ « وَلاَ تَشْرَبُوا مُسْكِرًا ». قَالَ ذَلِكَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِىُّ - وَهُوَ إِمَامٌ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৬
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4596 ۔ ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ ہم نے پہلے تمہیں مخصوص برتنوں میں پینے سے منع کیا تھا ‘ تواب تم جس برتن میں چاہوپی لو ‘ لیکن نشہ آور چیز نہ پینا۔
4596 - حَدَّثَنَا بِهِ عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنِ الشُّرْبِ فِى الأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِى أَىِّ سِقَاءٍ شِئْتُمْ وَلاَ تَشْرَبُوا مُسْكِرًا ». وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৭
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4597 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ وادی بطحا میں پڑاؤ کیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے ‘ جس کے یہ الفاظ ہیں :)
” میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا ‘ اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں تمہاری آخرت کی یاددلائیں گی ‘ میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا تواب تم اسے کھا بھی لیا کرو اور ذخیرہ بھی کیا کرو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا توبرتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں ‘ تم ان میں پی لیاکرو لیکن نشے والی چیز نہ پینا “۔
” میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا ‘ اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں تمہاری آخرت کی یاددلائیں گی ‘ میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا تواب تم اسے کھا بھی لیا کرو اور ذخیرہ بھی کیا کرو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا توبرتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں ‘ تم ان میں پی لیاکرو لیکن نشے والی چیز نہ پینا “۔
4597 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا فَرْقَدٌ السَّبَخِىُّ حَدَّثَنِى جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ نُزُولٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالأَبْطَحِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَقَالَ فِيهِ « أَلاَ إِنِّى كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا تُذَكِّرْكُمْ آخِرَتَكُمْ وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لَحْمِ الأَضَاحِىِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلاَثٍ فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الأَوْعِيَةِ وَإِنَّ الأَوْعِيَةَ لاَ تُحَرِّمُ شَيْئًا فَاشْرَبُوا وَلاَ تَسْكَرُوا ». فَرْقَدٌ وَجَابِرٌ ضَعِيفَانِ وَلاَ يَصِحُّ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৮
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4598 ۔ زیدبن اسلم بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عمر (رض) کے لیے صبح کے وقت نبی ذتیار کرتا تھا ‘ جسے وہ شام کے وقت پی لیا کرتے تھے اور شام کے وقت نبی ذتیار کرتا تھا جسے وہ صبح پی لیا کرتے تھے ‘ لیکن اس میں جوش نہیں آنے دیتے تھے۔
4598 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ أَنْبِذُ النَّبِيذَ لِعُمَرَ بِالْغَدَاةِ وَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً وَأَنْبِذُ لَهُ عَشِيَّةً فَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً وَلاَ يَجْعَلُ فِيهِ عَكَرًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৯৯
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4599 ۔ حضرت عمربن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ میں یہ تیزنبیذپیتاہوں جو ہمارے پیٹ میں موجود اونٹوں کے گوشت کو ہضم کردیتی ہے۔
4599 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضى الله عنه إِنِّى لأَشْرَبُ هَذَا النَّبِيذَ الشَّدِيدَ يَقْطَعُ مَا فِى بُطُونِنَا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০০
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4600 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے لیے نبی ذتیار کی گئی ‘ اس موقع پر جب انھوں نے آنا تھا لیکن وہ تاخیر سے آئے ‘ ان کی خدمت میں نبی ذپیش کی گئی جو تیز ہوچکی تھی تو انھوں نے ایک پیالہ منگواکرا سے اس میں ڈال دیا اور پھر اس پر پانی بھی ڈال دیا اور یوں اس کی شدت کو کم کیا۔
4600 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ نُبِذَ لِعُمَرَ لِقُدُومِهِ فَتَأَخَّرَ يَوْمًا فَأُتِىَ بِنَبِيذٍ قَدِ اشْتَدَّ قَالَ فَدَعَا بِجِفَانٍ فَصَبَّهُ ثُمَّ صَبَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০১
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4601 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ثقیف قبیلے کے لوگ نبی ذلے کر حضرت عمر (رض) کے پاس آئے تو حضرت عمر (رض) نے اس کو پایا کہ وہ تیز ہوچکی تھی تو انھوں نے پانی منگواکر اس میں دویاتین مرتبہ ملادیا۔
4601 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَلَفٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ تَلَقَّتْ ثَقِيفٌ عُمَرَ رضى الله عنه بِنَبِيذٍ فَوَجَدَهُ شَدِيدًا فَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4602 ۔ عمروبن میمون بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (رض) کے ساتھ دو مرتبہ حج کیا ہے ‘ میں نے انھیں یہ کہتے ہوئے سنا ہے : ہم لوگ نبی ذپیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں موجود گوشت ہمیں اذیت نہ پہنچائے (یعنی وہ صحیح طرح سے ہضم ہوجائے) ۔
4602 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ قَالَ حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ حَجَّتَيْنِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّا نَشْرَبُ النَّبِيذَ لِيَقْطَعَ مَا فِى بُطُونِنَا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ أَنْ تُؤْذِيَنَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4603 ۔ سعید نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے حضرت عمر (رض) کے برتن میں سے نبی ذپی لی ‘ اسے نشہ ہوگیا تو حضرت عمر (رض) نے اس پر حدجاری کی۔
4603 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمَشْرِقِىِّ عَنْ عَامِرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ ذِى لَعْوَةَ أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَرِبَ مِنْ إِدَاوَةِ عُمَرَ نَبِيذًا فَسَكِرَ فَضَرَبَهُ عُمَرُ الْحَدَّ.لاَ يَثْبُتُ هَذَا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4604 ۔ عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) ثقیف قبیلے کے ایک شخص کے برتن کے پاس سے گزرے تو فرمایا : یہ نبیذ مجھے لاکردو ‘ وہ ان کی خدمت میں لائی گئی ‘ حضرت عمر (رض) نے اسے لیا توپایا کہ وہ تیز تھی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جس شخص کو اس نبیذ میں تیزی محسوس ہو ‘ وہ پانی کے ذریعے اس کی شدت کو کم کردے۔
4604 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّهِ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِى حَمْزَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ أَنَّ عُمَرَ مَرَّ عَلَى إِدَاوَةٍ لِرَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ فَقَالَ ائْتُونِى بِهَذَا النَّبِيذِ . فَأُتِىَ بِهِ فَأَخَذَهُ فَوَجَدَهُ شَدِيدًا فَقَالَ مَنْ رَابَهُ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ شَىْءٌ فَلْيَكْسِرْ مَتْنَهُ بِالْمَاءِ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4605 ۔ عتبہ بن فرقدبیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں حضرت عمر (رض) کی خدمت میں مٹھائی کے تھال لے کر آیا ‘ وہ میں نے ان کے سامنے رکھے ‘ انھوں نے ان میں سے کسی ایک کو کھول کر دیکھا تودریافت کیا : اے عتبہ ! تمام مسلمانوں کو یہ چیز نصیب ہوجاتی ہے۔ میں نے عرض کی : جی نہیں ! یہ چیز صرف امیرلوگوں کو ملتی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تم اسے اٹھالو ‘ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : اسی دوران میری موجودگی میں انھوں نے کھانا منگوالیا تو ان کے لیے موٹاگوشت اور سخت روٹی لائے گئے میں نے اس گوشت کو کھانے کا ارادہ کیا ‘ میں اسے کوہان کا گوشت سمجھا تھا لیکن وہ گردن کا گوشت تھا ‘ پس اسے منہ میں چناتارہا ‘ جب وہ میری طرف سے غافل ہوئے تو میں نے اس گوشت کو اپنے اور دسترخوان کے درمیان میں رکھ دیا ‘ پھر حضرت عمر (رض) نے نبی ذمنگوائی جو سرکہ بننے والی تھی ‘ انھوں نے اس میں تھوڑاساپانی ملایا ‘ پھر اسے تھوڑی دیروی سے ہی رہنے دیا ‘ پھر وہ مجھے بھی پلایا اور خود بھی پیا ‘ پھر بولے : اے عتبہ ! ہم روزانہ اونٹ کا گوشت پکاتے ہیں اور اس کا سرین کا اچھا گوشت مہمان کو یا عام مسلمانوں کو کھلا دیتے ہیں اور گردن کا وہ گوشت جو گلتا نہیں ہے اسے خود کھاتے ہیں ‘ جو تم نے ابھی دیکھا بھی ہے ‘ اس کے بعدیہ نبی ذپی لیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں وہ گوشت ہضم ہوجائے۔
راوی بیان کرتے ہیں : اسی دوران میری موجودگی میں انھوں نے کھانا منگوالیا تو ان کے لیے موٹاگوشت اور سخت روٹی لائے گئے میں نے اس گوشت کو کھانے کا ارادہ کیا ‘ میں اسے کوہان کا گوشت سمجھا تھا لیکن وہ گردن کا گوشت تھا ‘ پس اسے منہ میں چناتارہا ‘ جب وہ میری طرف سے غافل ہوئے تو میں نے اس گوشت کو اپنے اور دسترخوان کے درمیان میں رکھ دیا ‘ پھر حضرت عمر (رض) نے نبی ذمنگوائی جو سرکہ بننے والی تھی ‘ انھوں نے اس میں تھوڑاساپانی ملایا ‘ پھر اسے تھوڑی دیروی سے ہی رہنے دیا ‘ پھر وہ مجھے بھی پلایا اور خود بھی پیا ‘ پھر بولے : اے عتبہ ! ہم روزانہ اونٹ کا گوشت پکاتے ہیں اور اس کا سرین کا اچھا گوشت مہمان کو یا عام مسلمانوں کو کھلا دیتے ہیں اور گردن کا وہ گوشت جو گلتا نہیں ہے اسے خود کھاتے ہیں ‘ جو تم نے ابھی دیکھا بھی ہے ‘ اس کے بعدیہ نبی ذپی لیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں وہ گوشت ہضم ہوجائے۔
4605 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ قَيْسٍ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ قَالَ حَمَلْتُ سِلاَلاً مِنْ خَبِيصٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَلَمَّا وَضَعْتُهُنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَتَحَ بَعْضَهُنَّ فَقَالَ يَا عُتْبَةُ كُلُّ الْمُسْلِمِينَ يَجِدُ مِثْلَ هَذَا. قُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَذَا شَىْءٌ يُخْتَصُّ بِهِ الأُمَرَاءُ. قَالَ ارْفَعْهُ فَلاَ حَاجَةَ لِى فِيهِ قَالَ فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ دَعَا بِغَدَائِهِ فَأُتِىَ بِلَحْمٍ غَلِيظٍ وَبِخُبْزٍ خَشِنٍ فَجَعَلْتُ أَهْوِى إِلَى الْبَضْعَةِ أَحْسِبُهَا سَنَامًا فَإِذَا هِىَ عِلْبَاءُ الْعُنُقِ فَأَلُوكُهَا فَإِذَا غَفَلَ عَنِّى جَعَلْتُهَا بَيْنِى وَبَيْنَ الْخِوَانِ ثُمَّ دَعَا بِنَبِيذٍ لَهُ قَدْ كَادَ أَنْ يَصِيرَ خَلاًّ فَمَزَجَهُ حَتَّى إِذَا أَمْكَنَ شَرِبَ وَسَقَانِى ثُمَّ قَالَ يَا عُتْبَةُ إِنَّا نَنْحَرُ كُلَّ يَوْمٍ جَزُورًا فَأَمَّا وَرِكُهَا وَأَطَايِبُهَا فَلِمَنْ حَضَرَنَا مِنْ أَهْلِ الآفَاقِ وَالْمُسْلِمِينَ وَأَمَّا عُنُقُهَا فَلَنَا نَأْكُلُ هَذَا اللَّحْمَ الْغَلِيظَ الَّذِى رَأَيْتَ وَنَشْرَبُ عَلَيْهِ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ يَقْطَعُهُ فِى بُطُونِنَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৬
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4606 ۔ عبداللہ بن مبارک بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمرعمری نے امام ابوحنیفہ (رض) سے مشروب کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے بتایا کہ آپ کے والد کے حوالے سے لوگوں نے ہمیں یہ حدیث سنائی ہے کہ انھوں نے یہ فرمایا تھا : اگر تمہیں اس بارے میں اندیشہ ہو ‘ تو تم پانی کے ذریعے اس کے زورکو وڑدو ‘ تو عبداللہ بن عمرعمری نے ان سے کہا : جب آپ کو اس بات کا یقین ہے ‘ تو پھر آپ اس میں اوپر نیچے نہ کریں۔
4606 - حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِشْكَانَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السَّرْخَسِىُّ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ سَأَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِىُّ أَبَا حَنِيفَةَ عَنِ الشَّرَابِ فَقَالَ حَدَّثُونَا مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ إِنْ رَابَكُمْ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا تَيَقَّنْتَ وَلَمْ تَرْتَبْ .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৭
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4607 حضرت عمربن خطاب (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انھوں نے ایک شخص کو حد کے طورپر پورے کوڑے لگائے تھے جس کے منہ سے شراب کی بوپائی گئی تھی۔
4607 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلاً وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ شَرَابٍ الْحَدَّ تَامًّا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৮
مشروبات کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
4608 ۔ شعبی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت علی (رض) کے برتن میں سے نبیذ پی لی ‘ یہ صفین کے مقام کی بات ہے ‘ اسے نشہ ہوگیا تو حضرت علی (رض) نے اس پر حدجاری کی ۔ عامربیا کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نے حضرت عمر (رض) کے برتن میں سے نبی ذپی لی ‘ اسے نشہ ہوگیا تو حضرت عمر (رض) نے اسے حدلگوائی۔
4608 - حَدَّثَنَا ابْنُ خُشَيْشٍ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ فِرَاسٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ أَنَّ رَجُلاً شَرِبَ مِنْ إِدَاوَةِ عَلِىٍّ نَبِيذًا بِصِفِّينَ فَسَكِرَ فَضَرَبَهُ عَلِىٌّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ الْحَدَّ. - قَالَ وَأَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَامِرٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَرِبَ مِنْ إِدَاوَةِ عُمَرَ نَبِيذًا فَسَكِرَ فَضَرَبَهُ عُمَرُ الْحَدَّ. هَذَا مُرْسَلٌ وَلاَ يَثْبُتُ.
তাহকীক: