মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)
الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار
مناسک حج سے متعلقہ احادیث - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭২ টি
হাদীস নং: ১৫৭৫৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦٠) حضرت سعید بن جبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ اشارہ کرنے والا، دلالت کرنے والا اور مارنے والا ہر ایک پر اس کی جزاء ہے۔
(۱۵۷۶۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ فِی الْمُشِیرِ والدال وَالْقَاتِلِ عَلَی کُلِّ إنْسَانٍ مِنْہُمْ جَزَائٌ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦١) ایک شخص حضرت ابن عباس کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں ہرن کی طرف اشارہ کیا تو اس کو شکار کرلیا گیا، آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم بھی ضامن ہو۔
(۱۵۷۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : أَتَی رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إنِّی أَشَرْت بِظَبْیٍ وَأَنَا مُحْرِمٌ فَأَصِیدُ ، قَالَ : ضَمِنْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦٢) ایک شخص نے حضرت طاؤس سے عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں حلال شخص کے لیے شکار کی طرف اشارہ کیا، آپ نے فرمایا کہ تم بھی ضامن ہوگئے ہو۔
(۱۵۷۶۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ لَیْثٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِطَاوُوس إنِّی أَشَرْت إلَی حَلاَلِ صَیْدٍ وَأَنَا مُحْرِمٌ؟ قَالَ: ضَمِنْت۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦٣) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ محرم شکار کی طرف اشارہ نہ کرے اور نہ ہی اس پر دلالت کرے۔
(۱۵۷۶۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : لاَ یُشِیرُ الْمُحْرِمُ إلَی الصَیْدِ ، وَلاَ یَدُلُّ عَلَیْہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦٤) حضرت طاؤس سے اسی طرح مروی ہے۔
(۱۵۷۶۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ ، عَنْ طَاوُوسٍ مِثْلَہُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦٥) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر محرم شکار کی طرف اشارہ کرے اور وہ شکار کرلیا جائے تو اس محرم پر بھی کفارہ ہے۔
(۱۵۷۶۵) حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : إذَا أَشَارَ الْمُحْرِمُ إلَی الصَّیْدِ فَعَنِتَ ، فَعَلَیْہِ الْکَفَّارَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات فرماتے ہیں کہ شکار کی طرف اشارہ کرنے والے پر بھی جزاء ہے
(١٥٧٦٦) حضرت عطائ ‘ حضرت طاؤس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر محرم حلال آدمی کو شکار کرنے کا حکم دے تو اس پر بھی کفارہ ہے۔
(۱۵۷۶۶) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، وَطَاوُوس ، وَمُجَاہِدٍ ، قَالُوا : إذَا أَمَرَ الْمُحْرِمُ الْحَلاَلَ بِقَتْلِ الصَّیْدِ فَعَلَیْہِ الْکَفَّارَۃُ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٦٧) حضرت ھبار فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ قربان گاہ میں اونٹ قربان کر رہے تھے۔
(۱۵۷۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، أَنَّ ہَبَّارًا رَجُلاً مِنْ أَہْلِ الشَّامِ ، قَالَ : قدِمْت عَلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَہُوَ یَنْحَرُ الْبُدْنَ فِی دَارِ المَنْحر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٦٨) حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ مکہ مکرمہ میں ذبح کیا جائے گا، لیکن اس کے خون سے دور ہٹ جائے گا، راوی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے پوچھا آپ کہاں ذبح کرتے ہو ؟ آپ نے فرمایا کہ اپنی قیام کی جگہ میں۔
(۱۵۷۶۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : الْمَنْحَرُ بِمَکَّۃَ وَلَکِنَّہَا نُزِّہَتْ ، عَنِ الدِّمَائِ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : أَیْنَ تَنْحَرُ أَنْتَ ؟ قَالَ فِی رَحْلی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٦٩) حضرت الأسود اونٹ کو اپنے قیام گاہ میں ذبح فرماتے۔
(۱۵۷۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَنْحَرُ بَدَنَتَہُ فِی رَحْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৬৯
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٠) حضرت ابن عمر قربان گاہ میں قربانی فرماتے، حضرت عبید اللہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قربان گاہ میں۔
(۱۵۷۷۰) حَدَّثَنَا خَالِدٌ بن الحَارِث ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّہُ کَانَ یَنْحَرُ فِی الْمَنْحَرِ ، قَالَ عُبَیْدُ اللہِ : مَنْحَرُ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭০
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧١) حضرت سالم اپنے اھل کے پاس ذبح فرماتے۔
(۱۵۷۷۱) حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ سَالِمًا کَانَ یَنْحَرُ فِی أَہْلِہِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭১
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٢) حضرت حسن اور حضرت عطائ فرماتے ہیں کہ منیٰ میں جس جگہ آسانی ہو وہاں ذبح کیا جائے گا۔
(۱۵۷۷۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَعَطَائٍ ، قَالاَ : یَنْحَرُ الْبَدَنَۃُ حَیْثُ تَیَسَّرَ عَلَیْہِ مِنْ مِنًی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭২
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٣) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : منیٰ تمام کا تمام قربان گاہ ہے، اور مکہ کا ہر کشادہ راستہ قربان گاہ ہی کا راستہ ہے۔
(۱۵۷۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعُ ، عَنْ أُسَامَۃَ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جابرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مِنًی کُلہا مَنحَر ، وکُل فِجَاج مَکَۃَ طَرِیق مَنحَر۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭৩
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٤) حضرت مختار بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر کو دیکھا کہ انھوں نے منیٰ کے قربان گاہ میں اونٹوں کو ذبح کیا، اور ان کو عرفات لے کر نہ گئے۔
(۱۵۷۷۴) حَدَّثَنَا معْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا جَعْفَرٍ نَحَرَ بَدَنَاتٍ بِمِنًی بِالْمَنْحَرِ ، وَلَمْ یُعَرِّفْ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭৪
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٥) حضرت زید بن السائب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید کو دیکھا کہ انھوں نے منیٰ میں اپنی جگہ پر قربانی کی، قربان گاہ میں قربانی نہ کی۔
(۱۵۷۷۵) حَدَّثَنَا معَنْ بْنُ عِیسَی ، عَنْ زِیدَ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : رَأَیْتُ خَارِجَۃَ بْنَ یَزِیدَ یَنْحَرُ فِی مَنْزِلِہِ بِمِنًی ، وَلَمْ یَنْحَرْ فِی الْمَنْحَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭৫
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٦) حضرت خالد بن ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبید اللہ بن عبداللہ کو دیکھا آپ نے قربان گاہ میں قربانی فرمائی۔
(۱۵۷۷۶) حَدَّثَنَا معَنْ بْنُ عِیسَی ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ عُبَیْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ اللہِ یَنْحَرُ فِی الْمَنْحَرِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭৬
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٧) حضرت ابن عباس مکہ مکرمہ میں ذبح کیا کرتے تھے اور حضرت ابن عمر منیٰ میں ذبح فرماتے۔
(۱۵۷۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأحمر ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ کَانَ یَنْحَرُ بِمَکَّۃَ ، قَالَ : وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَنْحَرُ بِمِنَی۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭৭
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٨) حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم جو اللہ کے خلیل ہیں انھوں نے گھاٹی کے پیچھے قربانی کی تھی۔
(۱۵۷۷۸) حَدَّثَنَا محمد بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِط ، قَالَ : ذَبَحَ إبْرَاہِیمُ الْخَلِیلُ خَلْفَ الْعَقَبَۃِ۔
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৫৭৭৮
مناسک حج سے متعلقہ احادیث
পরিচ্ছেদঃ اونٹ کو کہاں پر ذبح کیا جائے گا ؟
(١٥٧٧٩) حضرت حجاج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ سے دریافت کیا کہ میں قربانی کہاں پر کروں ؟ آپ نے فرمایا مکہ مکرمہ اوپر والی جانب، میں نے عرض کیا نیچے کی طرف کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں، میں نے عرض کیا کہ مقام الابطح میں ؟ آپ نے فرمایا ہاں، میں نے عرض کیا اور گھر میں ؟ آپ نے فرمایا، ہاں۔
(۱۵۷۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، قَالَ : قُلْتُ لِعَطَائٍ : أَیْنَ أَنْحَرُ ہَدْیِی بِأَعْلَی مَکَّۃَ ، وَفِی أَسْفَلِہَا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قُلْتُ : بِالأَبْطَحِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، قُلْتُ : فِی بَیْتِی ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
তাহকীক: