মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

عقیقے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৫ টি

হাদীস নং: ২৪৭৫২
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عقیقہ کو ذبح کیا جائے تو کیا کہا جائے
(٢٤٧٥٣) حضرت قتادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس طرح قربانی پر بسم اللہ پڑھی جاتی ہے اسی طرح عقیقہ پر بسم اللہ پڑھی جائے گی۔ یعنی بسم اللہ فلاں کا عقیقہ ہے۔
(۲۴۷۵۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتَوَائِیُّ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : یُسَمِّی عَلَی الْعَقِیقَۃِ کَمَا یُسَمِّی عَلَی الأُضْحِیَّۃِ : بِسْمِ اللہِ ، عَقِیقَۃُ فُلاَنٍ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৫৩
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب عقیقہ کو ذبح کیا جائے تو کیا کہا جائے
(٢٤٧٥٤) حضرت سعید سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ عقیقہ کو کیسے ذبح کیا جائے گا۔ ؟ انھوں نے جواب دیا۔ آدمی عقیقہ کو قبلہ رُخ کرے پھر اس کے حلق پر چھری چلائے ، پھر کہے۔ اے اللہ ! تیری جناب سے ہی ملی ہے اور تیرے لیے ہی ذبح ہو رہی ہے۔ فلاں کا عقیقہ ہے۔ بسم اللہ واللہ اکبر پھر اس کو ذبح کر دے۔
(۲۴۷۵۴) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، قَالَ : سُئِلَ قَتَادَۃُ: کَیْفَ تُنْحَرُ الْعَقِیقَۃُ ؟ قَالَ : یَسْتَقْبِلُ بِہَا الْقِبْلَۃَ ، ثُمَّ یَضَعُ الشَّفْرَۃَ عَلَی حَلْقِہَا ، ثُمَّ یَقُولُ: اللَّہُمَّ مِنْکَ وَلَکَ ، عَقِیقَۃُ فُلاَنٍ ، بِسْمِ اللہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ، ثُمَّ یَذْبَحُہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৫৪
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ اونٹنی کو عقیقہ میں ذبح کرتے ہیں
(٢٤٧٥٥) حضرت حسن سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک اپنے بچوں کی طرف سے اونٹ کو عقیقہ میں ذبح کرتے تھے۔
(۲۴۷۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حُرَیْثِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ کَانَ یَعُقُّ عَنْ وَلَدِہِ بِالْجُزُرِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৫৫
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں بچی کا عقیقہ نہیں ہوتا
(٢٤٧٥٦) حضرت عمرو، حضرت حسن اور حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ دونوں حضرات بچی کی طرف سے عقیقہ کی رائے نہیں رکھتے تھے۔
(۲۴۷۵۶) حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ یُوسُفَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ عَنْ الْجَارِیَۃِ عَقِیقَۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৫৬
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں بچی کا عقیقہ نہیں ہوتا
(٢٤٧٥٧) حضرت ابو وائل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ بچی کی طرف سے نہ تو عقیقہ کیا جائے گا اور نہ ہی مہمانوں کو بلا کر ان کا اکرام کیا جائے گا۔
(۲۴۷۵۷) حَدَّثَنَا حُرَیثُ ، عَنْ جَرِیر ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : لاَ یُعَقُّ عَنِ الْجَارِیَۃِ ، وَلاَ تُکْرَمُ۔
tahqiq

তাহকীক: