মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

عقیقے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৫ টি

হাদীস নং: ২৪৭৩২
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ بچہ اور بچی میں برابری کی جائے گی
(٢٤٧٣٣) حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ بچہ اور بچی کی طرف سے ایک ایک بکری عقیقہ کیا کرتے تھے۔
(۲۴۷۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَعُقُّ عَنِ الْغُلاَمِ وَالْجَارِیَۃِ شَاۃً ، شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৩
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ بچہ اور بچی میں برابری کی جائے گی
(٢٤٧٣٤) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک ایک بکری ہے۔
(۲۴۷۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : شَاۃً ، شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৪
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ بچہ اور بچی میں برابری کی جائے گی
(٢٤٧٣٥) حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : دونوں برابر ہیں۔
(۲۴۷۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : ہُمَا سَوَائٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৫
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ بچہ اور بچی میں برابری کی جائے گی
(٢٤٧٣٦) حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ کہا کرتے تھے عقیقہ کے بارے میں۔ بچہ اور بچی کی طرف سے ایک ایک بکری عقیقہ میں ذبح کی جائے گی۔
(۲۴۷۳۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الْعَقِیقَۃِ : یُعَقُّ عَنِ الْغُلاَمِ وَالْجَارِیَۃِ ، شَاۃً ، شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৬
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
(٢٤٧٣٧) حضرت سمرہ ، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ساتویں روز بچہ کی طرف سے (عقیقہ) ذبح کیا جائے گا اور اس کا سر مونڈا جائے گا اور نام رکھا جائے گا۔ “
(۲۴۷۳۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃََ ، عَنْ نَبِیِّ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعِ ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ وَیُسَمَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৭
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
(٢٤٧٣٨) حضرت عمرو بن شعیب سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بچہ کے لیے ساتویں روز عقیقہ کرنے کا اور سر صاف کرنے کا اور بچہ کا نام رکھنے کا حکم دیا۔
(۲۴۷۳۸) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالْعَقِیقَۃِ یَوْمَ السَّابِعِ لِلْمَوْلُودِ ، وَوَضْعِ الأَذَی ، وَتَسْمِیَتِہِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৮
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
(٢٤٧٣٩) حضرت معتمر بن سلیمان، اپنے والد سے، حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ ساتویں روز سے قبل اور اس کے بعد عقیقہ کرنے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے ۔ عقیقہ کے گوشت کو تم جس طرح چاہو ویسے ہی کرو۔
(۲۴۷۳۹) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُعَقَّ قَبْلَ السَّابِعِ ، أَوْ بَعْدَہُ ، وَکَانَ یَقُولُ : اجْعَلْ لَحْمَ الْعَقِیقَۃِ کَیْفَ شِئْتَ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩৯
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
(٢٤٧٤٠) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ میں ایک مُسِنّہ بکری ہوتی ہے جو ساتویں دن بچہ کی طرف سے ذبح کی جاتی ہے اور بچہ کا سر صاف کیا جاتا ہے اور نام رکھا جاتا ہے۔
(۲۴۷۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ قَالَ : فِی الْعَقِیقَۃِ شَاۃٌ مُسِنَّۃٌ ، تُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ سَابِعِہِ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ ، وَیُسَمَّی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪০
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
(٢٤٧٤١) حضرت ابو جعفر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ، اپنے بچوں کی طرف سے ساتویں دن عقیقہ کرتی تھیں اور اس کا نام رکھتی تھیں اور اس کے ختنے کرواتی تھیں اور اس کا سر صاف کرتی تھیں اس کے (بالوں کے) ہم وزن چاندی صدقہ کیا کرتی تھیں۔
(۲۴۷۴۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَعْیَنَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ، قَالَ : کَانَتْ فَاطِمَۃُ تَعُقُّ عَنْ وَلَدِہَا یَوْمَ السَّابِعِ ، وَتُسَمِّیہِ ، وَتَخْتِنُہُ ،وَتَحْلِقُ رَأْسَہُ ، وَتَتَصَدَّقُ بِوَزْنِہِ وَرِقًا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪১
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے دن عقیقہ ذبح کیا جائے گا
(٢٤٧٤٢) حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ وہ عقیقہ کے بارے میں فرماتے ہیں۔ بچہ کی طرف سے ساتویں روز ذبح کیا جائے گا۔ بچہ کا سر صاف کیا جائے گا۔ اور اس کے بالوں کے ہم وزن چاندی صدقہ کی جائے گی اور اس کے سر کو خون سے آلودہ کیا جائے گا۔
(۲۴۷۴۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ فِی الْعَقِیقَۃِ : تُذْبَحُ عَنْہُ یَوْمَ السَّابِعِ ، وَیُحْلَقُ رَأْسُہُ ، وَیُتَصَدَّقُ بِوَزْنِ شَعْرِہِ فِضَّۃً ، وَیُلَطَّخُ رَأْسُہُ بِالدَّمِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪২
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کے بارے میں کہ اس کا گوشت کھایا جائے گا
(٢٤٧٤٣) حضرت ہشام، حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات عقیقہ میں بھی ان چیزوں کو ناپسند سمجھتے تھے جن کو یہ قربانی میں ناپسند سمجھتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ عقیقہ ان حضرات کے ہاں قربانی کے بمنزلہ تھا۔ یعنی خود بھی کھایا جاسکتا ہے اور دوسروں کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔
(۲۴۷۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا یَکْرَہَانِ مِنَ الْعَقِیقَۃِ مَا یَکْرَہَانِ مِنَ الأُضْحِیَّۃِ ، قَالَ : وَہِیَ عِنْدَہُمَا بِمَنْزِلَۃِ الأُضْحِیَّۃِ ، یَأْکُلُ وَیُطْعِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৩
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کے بارے میں کہ اس کا گوشت کھایا جائے گا
(٢٤٧٤٤) حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں۔ عقیقہ کے گوشت کو جوڑوں سے علیحدہ کرلیا جائے گا اور خودبھی کھا سکتا ہے دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے۔
(۲۴۷۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ: تُجْعَلُ جُدُولاً، فَیُطْبَخُ، فَیَأْکُلُ وَیُطْعِمُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৪
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ عقیقہ کی ہڈی نہیں توڑی جائے گی
(٢٤٧٤٥) حضرت جعفر، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عقیقہ کے بارے میں حکم فرمایا جو حضرت فاطمہ نے حضرت حسین کی طرف سے کیا تھا کہ دائی کو اس عقیقہ میں سے ایک ٹانگ بھیجیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” عقیقہ کی ہڈی نہ توڑی جائے ۔ “
(۲۴۷۴۵) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِالْعَقِیقَۃِ الَّتِی عَقَّتْہَا فَاطِمَۃُ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ ، یَبْعَثُوا إِلَی الْقَابِلَۃِ مِنْہَا بِرِجْلٍ ، قَالَ : وَلاَ یُکْسَرُ مِنْہَا عَظْمٌ۔

(ابوداؤد ۳۷۹)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৫
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ عقیقہ کی ہڈی نہیں توڑی جائے گی
(٢٤٧٤٦) حضرت عائشہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ عقیقہ (کے جانور) کو جوڑوں سے علیحدہ کر کے پکایا جائے گا اور اس کی ہڈی نہ توڑی جائے گی۔
(۲۴۷۴۶) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : تُطْبَخُ جُدُولاً ، وَلاَ یُکْسَرُ مِنْہَا عَظْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৬
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ عقیقہ کی ہڈی نہیں توڑی جائے گی
(٢٤٧٤٧) حضرت ابن ابی ذئب، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے عقیقہ کے بارے میں سوال کیا ؟ تو انھوں نے فرمایا اس کی ہڈیاں اور سری کو نہ توڑا جائے گا اور بچہ کو اس کا خون بھی مَس نہیں کیا جائے گا۔
(۲۴۷۴۷) حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِیسَی ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ عَنِ الْعَقِیقَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ تُکْسَرُ عِظَامُہَا وَرَأْسُہَا ، وَلاَ یُمَسّ الصَّبِیّ بِشَیْئٍ مِنْ دَمِہَا۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৭
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ عقیقہ کی ہڈی نہیں توڑی جائے گی
(٢٤٧٤٨) حضرت نہ اس بن قہم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو یہ کہتے سُنا کہ پہلے حضرات اس بات کو پسند کرتے تھے کہ عقیقہ کی ہڈی کو نہ توڑا جائے۔
(۲۴۷۴۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنِ النَّہَّاسِ بْنِ قَہْمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَائً یَقُولُ: کَانُوا یَسْتَحِبُّونَ أَنْ لاَ یُکْسَرَ لِلْعَقِیقَۃِ عَظْمٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৮
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو لوگ کہتے ہیں کہ عقیقہ کی ہڈی نہیں توڑی جائے گی
(٢٤٧٤٩) حضرت ہشام ، حضرت حسن اور حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ بچہ کے سر کو عقیقہ کے خون سے آلودہ کیا جائے اور حضرت حسن کا ارشاد ہے۔ خون ناپاک شئی ہے۔
(۲۴۷۴۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ ہِشَام ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یُلَطَّخَ رَأْسُ الصَّبِیِّ بِشَیْئٍ مِنْ دَمِ الْعَقِیقَۃِ ، وَقَالَ الْحَسَنُ : الدَّمُ رِجْسٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৪৯
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں جب بچہ کی طرف سے قربانی ہو تو یہ عقیقہ کی طرف سے بھی کافی ہو جاتی ہے
(٢٤٧٥٠) حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب بچہ کی طرف سے گھر والے قربانی کردیں تو یہ عقیقہ کی طرف سے کافی ہوجائے گی۔
(۲۴۷۵۰) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: إِذَا ضَحَّوا عَنِ الْغُلاَمِ فَقَدْ أَجْزَأَتْ عَنِ الْعَقِیقَۃِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৫০
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں جب بچہ کی طرف سے قربانی ہو تو یہ عقیقہ کی طرف سے بھی کافی ہو جاتی ہے
(٢٤٧٥١) حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین دونوں سے روایت ہے۔ یہ کہتے ہیں بچہ کے عقیقہ کی طرف سے قربانی کفایت کر جائے گی۔
(۲۴۷۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ ہِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ، وَابْنِ سِیرِینَ، قَالاَ: تُجْزِئُ عَنْہُ مِنَ الْعَقِیقَۃِ الأُضْحِیَّۃُ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৫১
عقیقے کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو حضرات کہتے ہیں جب بچہ کی طرف سے قربانی ہو تو یہ عقیقہ کی طرف سے بھی کافی ہو جاتی ہے
(٢٤٧٥٢) حضرت قتادہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب تک بچہ کی طرف سے عقیقہ نہ کیا جائے قربانی کفایت نہیں کرتی۔
(۲۴۷۵۲) حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، قَالَ : لاَ تُجْزِئُ عَنْہُ حَتَّی یُعَقَّ عَنْہُ۔
tahqiq

তাহকীক: