মুসান্নাফ ইবনু আবী শাইবাহ (উর্দু)

الكتاب المصنف في الأحاديث و الآثار

عقیقے کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২০ টি

হাদীস নং: ২৪৭১২
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٣) حضرت ابن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حسن اور حضرت حسین کی طرف سے عقیقہ فرمایا۔
(۲۴۷۱۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ الْعُکْلِیُّ ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : عَقَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ۔ (نسائی ۴۵۳۹۔ احمد ۵/۳۵۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৩
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٤) حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حسن اور حضرت حسین کی طرف سے عقیقہ کیا۔
(۲۴۷۱۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُغِیرَۃُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : عَقَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ۔ (ابویعلی ۱۹۲۹۔ طبرانی ۲۵۷۳)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৪
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٥) حضرت عکرمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت حسین کا عقیقہ کیا گیا تھا۔
(۲۴۷۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، وَیَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ عِکْرِمَۃَ، قَالَ: عُقَّ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৫
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٦) حضرت علی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت حسن کی طرف سے ایک بکری عقیقہ میں ذبح فرمائی۔ اور ارشاد فرمایا۔ ” اے فاطمہ ! اس کے سر کو حلق کردو اور اس کے بالوں کے وزن کے برابر صدقہ کرد و۔ “ چنانچہ ان لوگوں نے بالوں کا وزن کیا۔ تو اس کا وزن درہم یا کچھ درہم تھا۔
(۲۴۷۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : عَقَّ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ بِشَاۃٍ ،فَقَالَ : یَا فَاطِمَۃُ ، اِحْلِقِی رَأْسَہُ وَتَصَدَّقِی بِزِنَۃِ شَعْرِہِ ، فَوَزَنُوہُ فَکَانَ وَزْنُہُ دِرْہَمًا ، أَوْ بَعْضَ دِرْہَمٍ۔ (ترمذی ۱۵۱۹۔ مالک ۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৬
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٧) حضرت ابو رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت فاطمہ نے سوال کیا۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا میں اپنے بیٹے کی طرف سے عقیقہ میں خون نہ بہاؤں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نہیں “ تم اس کے سر کو حلق کردو۔ “ اور اس کے بالوں کے برابر وزن ڈھلی یا غیر ڈھلی چاندی کو مساکین پر صدقہ کردو۔ “
(۲۴۷۱۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنِ ابْنِ عَقِیلٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، قَالَ : قالَتْ فَاطِمَۃُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَلاَ أَعُقَّ عَنِ ابْنِی دَمًا ، قَالَ : لاَ ، احْلِقِی رَأْسَہُ وَتَصَدَّقِی بِوَزْنِہِ عَلَی الْمَسَاکِینِ أَوَاقِی مِنْ وَرِقٍ ، أَوْ فِضَّۃٍ۔ (احمد ۶/۳۹۰۔ طبرانی ۹۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৭
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٨) حضرت محمد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر مجھے یہ بات معلوم ہوجائے کہ میرا عقیقہ نہیں کیا گیا تو میں اپنا عقیقہ کروں گا۔
(۲۴۷۱۸) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : لَوْ أَعْلَمُ أَنَّہُ لَمْ یُعَقَّ عَنِّی ، لَعَقَقْتُ عَنْ نَفْسِی۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৮
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧١٩) حضرت محمد بن ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ کا حکم دیا جائے گا اگرچہ چڑیا کے ذریعہ ہی عقیقہ کیا جائے۔
(۲۴۷۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ، قَالَ: کَانَ یُؤْمَرُ بِالْعَقِیقَۃِ وَلَوْ بِعُصْفُورٍ۔ (بیہقی ۷۱)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭১৯
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧٢٠) حضرت سمرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” بچہ اپنے اس عقیقہ کا مرہون ہوتا ہے جو اس کی طرف سے ذبح کیا جاتا ہے۔
(۲۴۷۲۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَۃََ ، عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الْغُلاَمُ رَہِینَۃٌ بِعَقِیقَتِہِ ، یُذْبَحُ عَنْہُ۔ (ابوداؤد ۲۸۳۱۔ ترمذی ۱۵۲۲)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২০
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧٢١) حضرت سلمان بن عامر سے روایت ہے کہ انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہتے سُنا : ” یقیناً بچہ کے ساتھ عقیقہ ہوتا ہے۔ پس تم اس کی طرف سے خون بہاؤ اور اس سے اذیت کو دور ہٹاؤ۔ “
(۲۴۷۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ابْنَۃِ سِیرِینَ ، عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إِنَّ مَعَ الْغُلاَمِ عَقِیقَتُہُ ، فَأَرِیقُوا عَنْہُ دَمًا ، وَأَمِیطُوا عَنْہُ الأَذَی۔

(ابن ماجہ ۳۱۶۴۔ احمد ۴/۱۷)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২১
عقیقے کا بیان
جو لوگ عقیقہ کو مانتے ہیں
(٢٤٧٢٢) بنو ضمرہ کے ایک آدمی ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عقیقہ کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ (باپ اور ماں کی) نافرمانی کرنے کو پسند نہیں کرتا۔ تم میں سے جس کا بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے خون بہانا چاہے تو ضرور بہائے۔ “
(۲۴۷۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عْن رَجُلٍ مِنْ بَنِی ضَمْرَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَقِیقَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ یُحِبّ اللَّہُ الْعُقُوقَ ، مَنْ وُلِدَ لَہُ مِنْکُمْ وَلَدٌ ، فَأَحَبَّ أَنْ یَنْسُکَ عَنْہُ فَلْیَفْعَلْ۔ (مالک ۵۰۰)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২২
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٣) حضرت ام کرز، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بچہ کی طرف سے دو پوری بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔ “ اس بات سے تمہارا کوئی نقصان نہیں ہوگا کہ وہ بکریاں ہوں یا بکرے ہوں۔ “
(۲۴۷۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عُبَیْدِاللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ سَبَّاعِ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أُمِّ کُرْزٍ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ مُکَافِئَتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ ، لاَ یَضُرُّکُمْ إِنَاثًا کُنَّ أَمْ ذُکْرَانًا۔

(ابوداؤد ۲۸۲۹۔ ترمذی ۱۵۱۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৩
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٤) حضرت ام کرز سے روایت ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سُنا۔ ” بچہ کی طرف سے دو پوری بکریاں اور بچہ کی طرف سے ایک بکری۔ “
(۲۴۷۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ حَبِیبَۃَ بِنْتِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ أُمِّ کُرْزٍ ؛ سَمِعَتْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ مُکَافِأَتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔ (احمد ۶/۴۲۲۔ دارمی ۱۹۶۶)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৪
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٥) حضرت عطاء سے روایت ہے کہ حضرت ام السباع نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا۔ کیا میں اپنی اولاد کی طرف سے عقیقہ کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ہاں۔ “ بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔ “
(۲۴۷۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ أَسْلَمَ ، عْن عَطَائٍ ؛ أَنَّ أُمَّ السِّبَاعِ سَأَلَتْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَعُقَّ عَنْ أَوْلاَدِی ؟ قَالَ : نَعَمْ ، عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৫
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٦) حضرت ابن عباس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بچے کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔ “
(۲۴۷۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ یَزِید ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৬
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٧) حضرت عمرو بن شعیب، اپنے والد سے ، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عقیقہ کے بارے میں سوال کیا گیا ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میں (والدین کی) نافرمانی کرنے کو پسند نہیں کرتا۔ جس آدمی کے بچہ پیدا ہو اور وہ اس کی طرف سے قربانی کرنے کو پسند کرے تو اس کو قربانی کرنی چاہیے، بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔ “
(۲۴۷۲۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : سُئِلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَقِیقَۃِ ؟ فَقَالَ : لاَ أُحِبُّ الْعُقُوقَ ، مَنْ وُلِدَ لَہُ مَوْلُودٌ ، فَأَحَبَّ أَنْ یَنْسُکَ عَنْہُ فَلْیَفْعَلْ؛ عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔ (ابوداؤد ۲۸۳۵۔ احمد ۲/۱۸۵)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৭
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٨) حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عقیقہ میں دو پوری بکریاں ہیں اور بچی کی طرف سے ایک بکری ہوگی۔
(۲۴۷۲۸) حَدَّثَنَا شِہَابُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَاضِرِیُّ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : فِی الْعَقِیقَۃِ شَاتَانِ مُکَافِأَتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৮
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٢٩) حضرت حفصہ بنت عبد الرحمن، حضرت عائشہ کے بارے میں روایت کرتی ہیں کہ انھوں نے ارشاد فرمایا : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عقیقہ کریں بچہ کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری۔
(۲۴۷۲۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ مَاہِکٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ أَنَّہَا قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ نَعُقَّ عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃً۔ (ترمذی ۱۵۱۳۔ احمد ۶/۱۵۸)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭২৯
عقیقے کا بیان
عقیقہ کے بارے میں، بچہ کی طرف سے کتنے اور بچی کی طرف سے کتنے (جانور)
(٢٤٧٣٠) حضرت عائشہ سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ غلام (بچہ) کی طرف سے دو پوری بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری کا (عقیقہ کرنا) سُنت ہے۔
(۲۴۷۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا قَالَتْ : السُّنَّۃُ عَنِ الْغُلاَمِ شَاتَانِ مُکَافِأَتَانِ ، وَعَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩০
عقیقے کا بیان
جو لوگ کہتے ہیں کہ بچہ اور بچی میں برابری کی جائے گی
(٢٤٧٣١) حضرت نافع، حضرت ابن عمر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ فرمایا کرتے تھے کہ بچہ اور بچی کی طرف سے ایک ایک بکری ہوگی۔
(۲۴۷۳۱) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنْ أَیُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ: عَنِ الْجَارِیَۃِ وَعَنِ الْغُلاَمِ، شَاۃٌ، شَاۃٌ۔
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৭৩১
عقیقے کا بیان
جو لوگ کہتے ہیں کہ بچہ اور بچی میں برابری کی جائے گی
(٢٤٧٣٢) حضرت عبد الرحمن بن قاسم، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ بچہ اور بچی کی طرف سے ایک ایک بکری کا عقیقہ کرتے تھے۔
(۲۴۷۳۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَعُقُّ عَنِ الْغُلاَمِ وَالْجَارِیَۃِ ، شَاۃً ، شَاۃً۔
tahqiq

তাহকীক: