সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)

مسند الدارمي (سنن الدارمي)

قربانى کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৫৫ টি

হাদীস নং: ১৯০৩
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی کھال سے نفع حاصل کرنا۔
حضرت عبدالرحمن بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے مردار کی کھال کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا وہ دباغت کے بعد پاک ہوجاتی ہے۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا کیا آپ اس حدیث کے مطابق فتوی دیتے ہیں انھوں نے جواب دیا جی ہاں جبکہ وہ جانور ایسا ہو جس کا گوشت کھایا جاسکتا ہو۔
حَدَّثَنَا يَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِبَاغُهَا طَهُورُهَا قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ تَقُولُ بِهَذَا قَالَ نَعَمْ إِذَا كَانَ يُؤْكَلُ لَحْمُهُ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০৪
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی کھال سے نفع حاصل کرنا۔
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حکم دیا ہے جب مردار کی کھال کو دباغت کرلی جائے تو اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْتَمْتَعَ بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০৫
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی کھال سے نفع حاصل کرنا۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں حضرت میمونہ کی بکری مرگئی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم اس کی کھال کو استعمال کرلو تو یہ مناسب ہوگا لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ وہ مردار ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اسے کھانا حرام ہے۔

یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابن عباس (رض) سے منقول ہے۔ امام دارمی سے سوال کیا گیا لومڑی کی کھال کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں اگر اسے دباغت دی جائے تو وہ پاک ہوجائے گی انھوں نے جواب دیا میں اسے مکروہ سمجھتا ہوں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مَاتَتْ شَاةٌ لِمَيْمُونَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ الزُّبَيْدِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ مَا تَقُولُ فِي الثَّعَالِبِ إِذَا دُبِغَتْ قَالَ أَكْرَهُهَا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০৬
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کا گوشت۔
حضرت علی (رض) نے حضرت ابن عباس (رض) کو بتایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح خیبر کے موقع پر خواتین کے ساتھ متعہ کرنے اور پالتوں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا تھا۔
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْحَسَنِ وَعَبْدِ اللَّهِ ابْنَيْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِمَا عَنْ عَلِيٍّ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ يَوْمَ خَيْبَرَ وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০৭
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پالتو گدھوں کا گوشت۔
حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں فتح خیبر کے دن ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ گدھوں کا گوشت کھالیا گیا ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں گدھے ختم ہوگئے ہیں پھر اس نے عرض کی یا رسول اللہ گدھے ختم ہوگئے ہیں یا فرمایا گدھے کھا لیے گئے ہیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو ہدایت کی وہ یہ اعلان کردے کہ بیشک اللہ اور اس کے رسول نے تمہیں گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کردیا ہے کیونکہ وہ ناپاک ہیں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَامَ رَجُلٌ يَوْمَ خَيْبَرَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُكِلَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أُفْنِيَتْ الْحُمُرُ أَوْ أُكِلَتْ الْحُمُرُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا فَنَادَى إِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يَنْهَيَانِكُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০৮
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانا۔
حضرت اسماء بنت ابوبکر (رض) بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ہم لوگ مدینہ منورہ میں گھوڑے کا گوشت کھایا کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ أَكَلْنَا لَحْمَ فَرَسٍ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০৯
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گھوڑے کا گوشت کھانا۔
حضرت جابر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں فتح خیبر کے موقع پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا اور گھوڑوں کا گوشت کھانے کی اجازت دی تھی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَأَذِنَ فِي لُحُومِ الْخَيْلِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১০
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھلے عام ڈاکہ ڈالنے کی ممانعت
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی قیمتی چیز کو مسلمانوں کی موجودگی میں ڈاکہ ڈال کر لوٹ لے تو وہ ڈاکہ ڈالتے ہوئے مومن نہیں ہوگا۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ يَرْفَعُ الْمُؤْمِنُونَ فِيهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ حِينَ يَنْتَهِبُهَا مُؤْمِنٌ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১১
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کھلے عام ڈاکہ ڈالنے کی ممانعت
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ڈاکہ زنی سے منع کیا ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں یہ غزوات کے بارے میں ہے جب لوگوں کو تقسیم سے پہلے کوئی مال غنیمت حاصل ہو۔
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي لَبِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النُّهْبَةِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد هَذَا فِي الْغَزْوِ إِذَا غَنِمُوا قَبْلَ أَنْ يُقْسَمَ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১২
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اضطراری حالت میں مردار کھانے کا حکم۔
حضرت ابو واقد بیان کرتے ہیں ہم نے عرض کی یا رسول اللہ ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں بھوک زیادہ ہے تو کیا ہمارے لیے مردار استعمال کرنا جائز ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب تمہیں صبح کے وقت کچھ کھانے کو نہ ملے اور شام کے وقت بھی کچھ کھانے کو نہ ملے اور کوئی سبزی بھی نہ ملے تو تم اسے استعمال کرسکتے ہو۔ راوی کہتے ہیں اس لفظ کو " ح " استعمال کرتے ہیں جبکہ لفظ " خ " کے ساتھ ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ تَكُونُ بِهَا الْمَخْمَصَةُ فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ الْمَيْتَةِ قَالَ إِذَا لَمْ تَصْطَبِحُوا وَلَمْ تَغْتَبِقُوا وَلَمْ تَخْتَفِئُوا بَقْلًا فَشَأْنُكُمْ بِهَا قَالَ النَّاسُ يَقُولُونَ بِالْحَاءِ وَهَذَا قَالَ بِالْخَاءِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১৩
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کسی دودھ دوہنے والے شخص کو دودھ دوہنے میں کوئی مشکل پیش آئے۔
حضرت ضرار بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک اونٹنی پیش کی گئی جو گابھن تھی آپ نے مجھے ہدایت کی میں اس کا دودھ دوہ لوں میں نے اس کا دودھ دوہ لیا اور اس کا دودھ دوہتے ہوئے مجھے مشکل پیش آئی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا مزید دودھ دوہنے کے لیے تھوڑا سا دودھ رہنے دو ۔
أَخْبَرَنَا يَعْلَى حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ بَحِيرٍ عَنْ ضِرَارِ بْنِ الْأَزْوَرِ قَالَ أَهْدَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقْحَةً فَأَمَرَنِي أَنْ أَحْلُبَهَا فَحَلَبْتُهَا فَجَهَدْتُ فِي حَلْبِهَا فَقَالَ دَعْ دَاعِيَ اللَّبَنِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১৪
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مینڈک اور شہد کی مکھی کو مارنے کی ممانعت
حضرت عبدالرحمن بن عثمان بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مینڈک کو مارنے سے منع کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ الْقَارِظِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ قَتْلِ الضِّفْدَعِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১৫
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مینڈک اور شہد کی مکھی کو مارنے کی ممانعت
حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا چار طرح کے جانوروں کو مارنے سے منع کیا ہے۔ چیونٹی، شہد کی مکھی اور ہدہد اور صرد۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قَتْلِ أَرْبَعَةٍ مِنْ الدَّوَابِّ النَّمْلَةِ وَالنَّحْلَةِ وَالْهُدْهُدِ وَالصُّرَدِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১৬
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ گرگٹ کو مارنے کا حکم۔
سیدہ ام شریک بیان کرتی ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گرگٹ کو مارنے کا حکم دیا ہے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أُمِّ شَرِيكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِقَتْلِ الْأَوْزَاغِ
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯১৭
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ وہ جانور جو گندگی کھاتے ہوں ان کا حکم اور ان کی ممانعت کے بارے میں روایات۔
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجثمہ اور گندگی کھانے والے جانور کا دودھ پینے اور ان کی کھالے سے بنے ہوئے مشکیزوں میں پانی پینے سے منع کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْمُجَثَّمَةِ وَعَنْ لَبَنِ الْجَلَّالَةِ وَأَنْ يُشْرَبَ مِنْ فِي السِّقَاءِ
tahqiq

তাহকীক: