সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
قربانى کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫৫ টি
হাদীস নং: ১৮৮৩
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع اور عتیرہ کا حکم۔
حضرت ابورزین بیان کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ ہم لوگ رجب کے مہینے میں بھی قربانی کرتے ہیں اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں ہے اس حدیث کے ایک راوی وکیع کہتے ہیں میں اس عمل کو کبھی ترک نہیں کروں گا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ وَكِيعِ بْنِ حُدُسٍ عَنْ أَبِي رَزِينٍ الْعُقَيْلِيِّ لَقِيطِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا كُنَّا نَذْبَحُ فِي رَجَبٍ فَمَا تَرَى قَالَ لَا بَأْسَ بِذَلِكَ قَالَ وَكِيعٌ لَا أَدَعُهُ أَبَدًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৪
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کا سنت کا طریقہ۔
ام کرز بیان کرتی ہیں عقیقہ کے بارے میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لڑکے کی طرف سے دو برابر کی بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری قربان کی جائے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ مَيْسَرَةَ بْنِ أَبِي خُثَيْمٍ عَنْ أُمِّ كُرْزٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْعَقِيقَةِ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ مُكَافِئَتَانِ وَعَنْ الْجَارِيَةِ شَاةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৫
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کا سنت کا طریقہ۔
حضرت سلمان بن عامر بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لڑکے کا عقیقہ ہونا چاہیے اس کی طرف سے قربانی کرو اس سے ناپاکی دور کرو۔
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ سَلْمَانَ بْنِ عَامِرٍ الضَّبِّيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَعَ الْغُلَامِ عَقِيقَةٌ فَأَهْرِيقُوا عَنْهُ الدَّمَ وَأَمِيطُوا عَنْهُ الْأَذَى
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৬
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کا سنت کا طریقہ۔
ام کرز بیان کرتی ہیں عقیقہ کے بارے میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لڑکے کی طرف سے دو برابر کی بکریاں اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری قربان کی جائے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ كُرْزٍ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْغُلَامِ شَاتَانِ مِثْلَانِ وَعَنْ الْجَارِيَةِ شَاةٌ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৭
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کا سنت کا طریقہ۔
حضرت سمرہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان بیان نقل کرتے ہیں ہر لڑکا اپنے عقیقہ کے عوض میں رہن ہوتا ہے ساتویں دن اس کی طرف سے قربانی کی جائے اور اس کے سر کے بال مونڈ دیئے جائیں اور اسے خون آلود کیا جائے۔ قتادہ خون آلود کرنے کی وضاحت کرتے ہیں کہ جب عقیقہ کا جانور قربان کردیا جائے تو اس کی اون لے کر اسے جانور کی خون کی نالی میں بھگو کر بچے کے سر پر رکھا جائے اور پھر ایک دھاگے جتنا خون بہہ جائے تو پھر اس کا سر دھو کر اس کے سر کے بال صاف کئے جائیں۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں بسم اللہ پڑھنے کا ذکر ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں میرے نزدیک یہ واجب نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كُلُّ غُلَامٍ رَهِينَةٌ بِعَقِيقَتِهِ يُذْبَحُ عَنْهُ يَوْمَ سَابِعِهِ وَيُحْلَقُ وَيُدَمَّى وَكَانَ قَتَادَةُ يَصِفُ الدَّمَ فَيَقُولُ إِذَا ذُبِحَتْ الْعَقِيقَةُ تُؤْخَذُ صُوفَةٌ فَيُسْتَقْبَلُ بِهَا أَوْدَاجُ الذَّبِيحَةِ ثُمَّ تُوضَعُ عَلَى يَافُوخِ الصَّبِيِّ حَتَّى إِذَا سَالَ شَبَهُ الْخَيْطِ غُسِلَ رَأْسُهُ ثُمَّ حُلِقَ بَعْدُ قَالَ عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ وَيُسَمَّى قَالَ عَبْد اللَّهِ وَلَا أُرَاهُ وَاجِبًا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عمدہ طریقہ سے ذبح کرنا۔
حضرت شداد بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو فرمان یاد رکھے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا ہے اللہ نے تمہارے اوپر احسان لازم کیا ہے جب تم جنگ کے دوران یا سزا کے طور پر کسی کو قتل کرو تو عمدہ طریقے سے کرو اور جب کسی جانور کو ذبح کرو تو اچھی طرح ذبح کرو تمہیں چاہیے کہ اپنی چھری کو تیز کرلو اور اپنے قربانی کے جانور کو راحت پہنچاؤ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اثْنَتَيْنِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ كَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُكُمْ شَفْرَتَهُ ثُمَّ لِيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کس چیز کے ذریعے ذبح کرنا جائز ہے۔
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں ایک خاتون کعب بن مالک کے خاندان کی بکریاں سلع پہاڑ کے پاس چرایا کرتی تھی ایک مرتبہ اسے اندیشہ ہوا کہ ان میں سے ایک بکری مرجائے گی اس نے ایک پتھر پکڑا اور اس سے اس بکری کو ذبح کردیا جب اس بات کا ذکر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا گیا تو آپ نے ان لوگوں کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس بکری کا گوشت کھا لیں۔
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَرْعَى لِآلِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ غَنَمًا بِسَلْعٍ فَخَافَتْ عَلَى شَاةٍ مِنْهَا أَنْ تَمُوتَ فَأَخَذَتْ حَجَرًا فَذَبَحَتْهَا بِهِ وَإِنَّ ذَلِكَ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُمْ بِأَكْلِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کنویں میں گرنے والے جانور کو ذبح کرنا۔
ابوعشراء اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ کیا حلق اور شہ رگ کے ذریعے ہی جانور پاک ہوتا ہے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر تم اس کے پہلو میں نیزہ چبھو دو تو یہ بھی تمہاری طرف سے جائز ہوگا۔ اس حدیث کے راوی کہتے ہیں حماد کہتے ہیں ہم اس حدیث کو اس صورت پر محمول کرتے ہیں جب کوئی جانور گرجائے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَعَفَّانُ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْعُشَرَاءِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَا تَكُونُ الذَّكَاةُ إِلَّا فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ فَقَالَ لَوْ طَعَنْتَ فِي فَخِذِهَا لَأَجْزَأَ عَنْكَ قَالَ حَمَّادٌ حَمَلْنَاهُ عَلَى الْمُتَرَدِّي
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا مثلہ کرنے کی ممانعت
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں حضرت ابن عمر (رض) کے ہمراہ مدینہ کی ایک گلی سے گزر رہا تھا کہ وہاں کچھ لوگ ایک مرغی پر تیر اندازی کر رہے تھے حضرت ابن عمر (رض) نے غصے سے دریافت کیا یہ کون ایسا کررہا ہے وہ بچے بکھر گئے حضرت ابن عمر (رض) نے بتایا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو جانور کا مثلہ کرے۔
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنِي الْمِنْهَالُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يَقُولُ خَرَجْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ فَإِذَا غِلْمَةٌ يَرْمُونَ دَجَاجَةً فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ مَنْ فَعَلَ هَذَا فَتَفَرَّقُوا فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ مَنْ يُمَثِّلُ بِالْحَيَوَانِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯২
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا مثلہ کرنے کی ممانعت
حضرت ابوایوب انصاری بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جانور پر نشانہ بازی کرنے سے منع کیا ہے۔ حضرت ابوایوب انصاری فرماتے ہیں اگر کوئی مرغی بھی ہو تو میں اس پر بھی نشانہ بازی نہ کروں۔
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ تِعْلَى عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صَبْرِ الدَّابَّةِ قَالَ أَبُو أَيُّوبَ لَوْ كَانَتْ دَجَاجَةً مَا صَبَرْتُهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৩
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جانور کا مثلہ کرنے کی ممانعت
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجثمہ سے منع کیا ہے۔ امام دارمی فرماتے ہیں فرماتے ہیں مجثمہ سے مراد یہ ہے کہ کسی جاندار چیز پر نشانہ بازی کی جائے۔
حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ نَهَى عَنْ الْمُجَثَّمَةِ قَالَ أَبُو مُحَمَّد الْمُجَثَّمَةُ الْمَصْبُورَةُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی گوشت ملے اور یہ پتہ نہ چلے کہ اس (جانور کو ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لیا گیا تھا یا نہیں ؟
حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کچھ لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ہم لوگ کسی جگہ کوئی گوشت پاتے ہیں اس کے بارے میں یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم بسم اللہ پڑھ کر اسے کھالیا کرو راوی بیان کرتے ہیں یہ زمانہ جاہلیت کے قریب کا واقعہ ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ هُوَ ابْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ قَوْمًا قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ لَا نَدْرِي أَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لَا فَقَالَ سَمُّوا أَنْتُمْ وَكُلُوا وَكَانُوا حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جب کوئی جانور بھاگ جائے۔
حضرت رافع بن خدیج بیان کرتے ہیں ایک اونٹ بھاگ گیا حاضرین میں سے صرف ایک کے پاس گھوڑا تھا ان صاحب نے اسے تیر مارا اور اونٹ پکڑ لیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے یہ فرمایا یہ جانور بھی وحشی جانوروں کی طرح کبھی بھاگ جاتے ہیں تو تم میں سے جس شخص سے یہ بھاگ جائیں اسے اسی طرح کرنا چاہیے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ عَنْ جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ بَعِيرًا نَدَّ وَلَيْسَ فِي الْقَوْمِ إِلَّا خَيْلٌ يَسِيرَةٌ فَرَمَاهُ رَجُلٌ بِسَهْمٍ فَحَبَسَهُ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِهَذِهِ الْبَهَائِمِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جو شخص کسی جانور کو فضول میں قتل کردے۔
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) روایت کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص کسی چڑیا کو ناحق طور پر قتل کردے اللہ قیامت کے دن اس شخص سے اس بارے میں سوال کرے گا عرض کی گئی یا رسول اللہ اس کا حق کیا ہے آپ نے فرمایا یہ کہ تم اسے کھانے کے لیے ذبح کرو۔
حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو هُوَ ابْنُ دِينَارٍ عَنْ صُهَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَتَلَ عُصْفُورًا بِغَيْرِ حَقِّهِ سَأَلَهُ اللَّهُ عَنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قِيلَ وَمَا حَقُّهُ قَالَ أَنْ تَذْبَحَهُ فَتَأْكُلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیٹ میں موجود بچے کی ماں کو ذبح کرنے سے بچہ بھی ذبح شمار ہوتا ہے۔
حضرت جابر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں ماں کو ذبح کرنے سے پیٹ میں بچہ بھی قربان شمار ہوتا ہے۔ امام درامی سے سوال کیا گیا کیا اسے کھایا جاسکتا ہے انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ قِيلَ لِأَبِي مُحَمَّدٍ يُؤْكَلُ قَالَ نَعَمْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے درندوں کا گوشت نہیں کھایا جاسکتا۔
حضرت ابوثعلبہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نوکیلے دانتوں والے درندے کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السَّبُعِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے درندوں کا گوشت نہیں کھایا جاسکتا۔
حضرت ابوثعلبہ خشنی بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اچک لے کر جانے والے جانور، مجثمہ، نبہہ اور ہر نوکیلے دانتوں والے جانور کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ ابْنُ عَمِّ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَطْفَةِ وَالْمُجَثَّمَةِ وَالنُّهْبَةِ وَعَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کون سے درندوں کا گوشت نہیں کھایا جاسکتا۔
حضرت عباس بیان کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر نوکیلے دانتوں والے درندے کا گوشت کھانے سے اور ہر نوکیلے پنجے والے پرندے کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي بِشْرٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنْ السِّبَاعِ وَكُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنْ الطَّيْرِ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ درندوں کی کھال استعمال کرنے کی ممانعت
حضرت ابوملیح اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کی کھال کو بچھونے کے طور پر استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا يَعْمَرُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ جُلُودِ السِّبَاعِ أَنْ تُفْتَرَشَ أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২
قربانى کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مردار کی کھال سے نفع حاصل کرنا۔
حضرت عبدالرحمن بیان کرتے ہیں میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے مشکیزوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا تمہیں جواب دینے کے لیے مجھے صرف یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ دباغت کے بعد کھال پاک ہوجاتی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ الْأَسْقِيَةِ فَقَالَ مَا أَدْرِي مَا أَقُولُ لَكَ غَيْرَ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ فَقَدْ طَهُرَ
তাহকীক: