আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)
دعاؤں کا بیان
হাদীস নং: ৩৪১৫
دعاؤں کا بیان
رات کو آنکھ کھل جانے پر پڑھی جانے والے دُعا
مسلمہ بن عمرو کہتے ہیں کہ عمیر بن ہانی ١ ؎ ہر دن ہزار رکعتیں نمازیں پڑھتے تھے، اور سو ہزار (یعنی ایک لاکھ) تسبیحات پڑھتے تھے، یعنی سبحان اللہ کہتے تھے۔ تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف ( تحفة الأشراف : ١٩١٨١) (ضعیف الإسناد) (سند میں ” مسلمہ بن عمرو شامی “ مجہول راوی ہیں) وضاحت : ١ ؎ : یہ دمشق کے رہنے والے ایک تابعی ہیں ، ستۃ کے رواۃ میں سے ہیں ، اور ثقہ ہیں ، ١٢٧ ھ میں شہید کردیئے گئے۔ قال الشيخ الألباني : ضعيف الإسناد مقطوع صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3415
حدیث نمبر: 3415 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا مَسْلَمَةُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: كَانَ عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ يُصَلِّي كُلَّ يَوْمٍ أَلْفَ سَجْدَةٍ، وَيُسَبِّحُ مِائَةَ أَلْفِ تَسْبِيحَة.