আল জামিউল কাবীর- ইমাম তিরমিযী রহঃ (উর্দু)

دعاؤں کا بیان

হাদীস নং: ৩৪১৪
دعاؤں کا بیان
رات کو آنکھ کھل جانے پر پڑھی جانے والے دُعا
عبادہ بن صامت (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب کوئی نیند سے جاگے پھر کہے «لا إله إلا اللہ وحده لا شريك له له الملک وله الحمد وهو علی كل شيء قدير و سبحان اللہ والحمد لله ولا إله إلا اللہ والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله» ١ ؎، پھر کہے «رب اغفر لي» اے میرے رب ہمیں بخش دے ، یا آپ نے کہا : پھر وہ دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جائے گی، پھر اگر اس نے ہمت کی اور وضو کیا پھر نماز پڑھی تو اس کی نماز مقبول ہوگی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/التہجد ٢١ (١١٥٤) ، والأدب ١٠٨ (٥٠٦٠) ، سنن ابن ماجہ/الدعاء ١٦ (٣٨٧٨) (تحفة الأشراف : ٥٠٧٤) ، وسنن الدارمی/الاستئذان ٥٣ (٢٧٢٩) (صحیح) وضاحت : ١ ؎ : اللہ واحد کے سوا اور کوئی معبود برحق نہیں ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ، بادشاہت اسی کی ہے اور اسی کے لیے سب تعریفیں ہیں ، اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور اللہ سب سے بڑا ہے ، اور گناہ سے بچنے کی قوت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں ہے مگر اللہ کی توفیق سے۔ قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3878) صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 3414
حدیث نمبر: 3414 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رِزْمَةَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، ‏‏‏‏‏‏وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ رَبِّ اغْفِرْ لِي أَوْ قَالَ ثُمَّ دَعَا اسْتُجِيبَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ عَزَمَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى قُبِلَتْ صَلَاتُهُ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান