আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৮৬৩
سیر کا بیان
جس پر جہاد فرض نہیں اس کا جہاد پر جانا
(١٧٨٥٧) حضرت عمیر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے خیبر کی جنگ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر لڑی اور میں اس وقت غلام تھا میرے لیے حصہ تو مقرر نہ ہوا مگر اللہ کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے تلوار دی جو میرے گلے میں ڈال دی گئی۔ میں اس کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے چلتا تھا اور آپ نے میرے لیے ردی مال کا بھی حکم دیا۔
(١٧٨٥٧) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ حَدَّثَنَا عُمَیْرٍ مَوْلَی آبِی اللَّحْمِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : غَزَوْتُ مَعَ النَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - خَیْبَرَ وَأَنَا عَبْدٌ مَمْلُوکٌ فَلَمْ یَضْرِبْ لِی بِسَہْمٍ وَأَعْطَانِی سَیْفًا فَقُلِّدْتُہُ أَجُرُّ بِنَعْلِہِ فِی الأَرْضِ وَأَمَرَ لِی مِنْ خُرْثِیِّ الْمَتَاعِ ۔ [صحیح ]