আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৮৫৩
سیر کا بیان
غزوہ میں اپنی خدمت کے لیے کسی کو اجرت پر رکھنا
(١٧٨٤٧) حضرت یعلیٰ بن منیہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے غزوات میں بھیجتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ نے مجھے روانہ کیا۔ ایک آدمی میری خچر پر سوار ہوتا تھا۔ میں نے اس کو کہا : سواری تیار کرو اور چلو۔ اس نے کہا : میں تیرے ساتھ نہیں جاؤں گا۔ میں نے کہا : کیوں ؟ اس نے کہا : پہلے میرے لیے تین دینار مقرر کرو۔ میں نے کہا : اب تو میں نکل گیا ہوں اور آپ کی طرف نہیں جاؤں گا۔ سواری تیار کرو اور تجھے تین دینار ملیں گے۔ جب میں لڑائی سے واپس آیا تو میں نے آپ کے سامنے اس کا ذکر کیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ اس کو دے دو ۔ یہی لڑائی سے اس کا حصہ ہے۔
(١٧٨٤٧) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ : الرَّبِیعُ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا بَشِیرُ بْنُ طَلْحَۃَ عَنْ خَالِدِ بْنِ دُرَیْکٍ عَنْ یَعْلَی بْنِ مُنَیَّۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - یَبْعَثُنِی فِی سَرَایَاہُ فَبَعَثَنِی ذَاتَ یَوْمٍ وَکَانَ رَجْلٌ یَرْکَبُ بَغْلِی فَقُلْتُ لَہُ ارْحَلْ فَقَالَ مَا أَنَا بِخَارِجٍ مَعَکَ قُلْتُ لِمَ ؟ قَالَ : حَتَّی تَجْعَلَ لِی ثَلاَثَۃُ دَنَانِیرَ ۔ قُلْتُ الآنَ حِینَ وَدَّعْتُ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مَا أَنَا بِرَاجِعِ إِلَیْہِ ارْحَلْ وَلَکَ ثَلاَثَۃُ دَنَانِیرَ فَلَمَّا رَجَعْتُ مِنْ غَزَاتِی ذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) -: أَعْطِہَا إِیَّاہُ فَإِنَّہَا حَظُّہُ مِنْ غَزَاتِہِ ۔
(ت) وَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الْقَسْمِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الدَّیْلَمِیِّ عَنْ یَعْلَی بْنِ مُنَیَّۃَ فِی مَعْنَاہُ ۔ [حسن ]
(ت) وَقَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الْقَسْمِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الدَّیْلَمِیِّ عَنْ یَعْلَی بْنِ مُنَیَّۃَ فِی مَعْنَاہُ ۔ [حسن ]