আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৮৫২
سیر کا بیان
غازی کو تیار کرنے اور اس کو بھیجنے والے کے اجر کا بیان
(١٧٨٤٦) حضرت واثلہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک کے لیے منادی کی۔ میں اپنے گھر گیا جب واپس آیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ابتدائی ساتھی جا چکے تھے۔ میں نے مدینہ کا چکر لگایا اور اعلان کیا جو شخص ایک آدمی کو سواری دے، اس کا حصہ سواری دینے والے کا ہوگا۔ انصار کے ایک معزز آدمی نے کہا کہ اس کا حصہ ہمارا ہوگا۔ اس کے بدلہ میں ہم اس کو سواری دیں گے اور اس کا کھانا ہمارے ساتھ ہوگا۔ میں نے قبول کرلیا، اس نے کہا : چلو اللہ کی برکت کے ساتھ، میں نکلا اپنے بہترین ساتھی کے ساتھ۔ ہمیں لڑائی بنا ہی مال ملا۔ مجھے کچھ اونٹنیاں ملیں۔ میں نے ان کو پانی پلایا۔ پھر میں اس کے پاس آیا۔ وہ نکلا اور اونٹ کے کجاوے پر بیٹھ گیا۔ پھر اس نے کہا : ان کو پانی پلاؤ آتے اور جاتے ہوئے اور کہا کہ تیری اونٹنیاں بہترین ہیں تو اس نے کہا : یہ نفع ہے جو میں نے آپ کے ساتھ شرط لگائی اس کا۔ یہ غنیمت آپ کی ہے تو اس نے کہا : میرے بھائی اپنی اونٹنیاں لے جاؤ، ہم نے اس کے علاوہ حصہ کا ارادہ کیا تھا۔ شیخ (رض) کہتے ہیں ( (فَغَیْرَ سَہْمِکَ أَرَدْنَا) ) کا مطلب ہے کہ ہم اجرت میں حصہ نہیں چاہتے تھے بلکہ ہمارا مقصد تو اجر وثواب میں شریک ہونا تھا۔
(١٧٨٤٦) أَخْبَرَنَا أَبُوعَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدِّمَشْقِیُّ أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ أَخْبَرَنِی أَبُو زُرْعَۃَ : یَحْیَی بْنُ أَبِی عَمْرٍو السَّیْبَانِیُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ حَدَّثَہُ عَنْ وَاثِلَۃَ بْنِ الأَسْقَعِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : نَادَی رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ فَخَرَجْتُ إِلَی أَہْلِی وَأَقْبَلْتُ وَقَدْ خَرَجَ أَوْلُ صَحَابَۃِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَطَفِقْتُ فِی الْمَدِینَۃِ أُنَادِی أَلاَ مَنْ یَحْمِلُ رَجُلاً لَہُ سَہْمُہُ فَنَادَی شَیْخٌ مِنَ الأَنْصَارِ قَالَ لَنَا سَہْمُہُ عَلَی أَنْ نَحْمِلَہُ عُقْبَۃً وَطَعَامُہُ مَعَنَا قُلْتُ : نَعَمْ ۔ قَالَ : فَسِرْ عَلَی بَرَکَۃِ اللَّہِ فَخَرَجْتُ مَعَ خَیْرِ صَاحِبٍ حَتَّی أَفَائَ اللَّہُ عَلَیْنَا فَأَصَابَنِی قَلاَئِصُ فَسُقْتُہُنَّ حَتَّی أَتَیْتُہُ فَخَرَجَ فَقَعَدَ عَلَی حَقِیبَۃٍ مِنْ حَقَائِبِ إِبِلِہِ ثُمَّ قَالَ سُقْہُنَّ مُدْبِرَاتٍ ثُمَّ قَالَ سُقْہُنَّ مُقْبِلاَتٍ فَقَالَ مَا أَرَی قَلاَئِصَکَ إِلاَّ کِرَامًا۔ قَالَ : إِنَّمَا ہِیَ غَنِیمَتُکَ الَّتِی شَرَطْتُ لَکَ ۔ قَالَ : خُذْ قَلاَئِصَکَ ابْنَ أَخِی فَغَیْرَ سَہْمِکَ أَرَدْنَا۔

قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَغَیْرَ سَہْمِکَ أَرَدْنَا یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ أَرَادَ أَنَّا لَمْ نَقْصِدْ بِمَا فَعَلْنَا الإِجَارَۃَ وَإِنَّمَا قَصَدْنَا الاِشْتِرَاکَ فِی الأَجْرِ وَالثَّوَابِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৭৮৫২ | মুসলিম বাংলা