আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৯০
سیر کا بیان
جو آدمی اس بات کو ناپسند کرے کہ جس زمین سے اس نے ہجرت کی ہے اسی میں اس کو موت آئے اس کا بیان
(١٧٧٨٤) حضرت سعد (رض) کے تین بیٹے سب کے سب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں ان کی عیادت کرنے کے لیے ان کے پاس تشریف لائے تو وہ رونے لگ گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تجھے کون سی چیز رلا رہی ہے ؟ انھوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ میری موت اس زمین میں واقع ہو جس سے میں نے ہجرت کی ہے۔ جیسا کہ سعد بن خولہ کی وفات اسی شہر میں ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! سعد کو شفا دے۔ اے اللہ ! سعد کو شفا دے۔ تین دفعہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعا کی۔
(١٧٧٨٤) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ مَنصُورٍ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْیَرِیِّ عَنْ ثَلاَثَۃٍ مِنْ وَلَدِ سَعْدٍ کُلُّہُمْ یُحَدِّثُہُ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - دَخَلَ عَلَی سَعْدٍ یَعُودُہُ بِمَکَّۃَ فَبَکَی فَقَالَ : مَا یُبْکِیکَ ؟ ۔ قَالَ : قَدْ خَشِیتُ أَنْ أَمُوتَ بِالأَرْضِ الَّتِی ہَاجَرْتُ مِنْہَا کَمَا مَاتَ سَعْدُ ابْنُ خَوْلَۃَ فَقَالَ النَّبِیُّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : اللَّہُمَّ اشْفِ سَعْدًا اللَّہُمَّ اشْفِ سَعْدًا ۔ ثَلاَثَ مِرَارٍ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ ۔ [صحیح۔ متفق علیہ ]