আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৫০
سیر کا بیان
مشرکین سے درگزر کے منسوخ ہونے اور ان سے قتال کی نہی کے منسوخ ہونے کا بیان اور حرمت والے مہینوں میں قتال کرنے کی ممانعت کا بیان امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے منسوخ ہوگیا : { وَقٰتِلُوْھُمْ حَتّٰی لَا تَکُوْنَ فِتْنَۃٌ} [الب
(١٧٧٤٤) حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : { فَاِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوْھُمْ وَ اقْتُلُوْھُمْ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْھُمْ وَ لَا تَتَّخِذُوْامِنْھُمْ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا ۔ اِلَّا الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ۔۔۔} [النساء ٨٩-٩٠] ” پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو انھیں پکڑو اور قتل کرو جہاں بھی ہاتھ لگ جائیں۔ خبردار ! ان میں سے کسی کو بھی اپنا رفیق اور مدد گار نہ بنا بیٹھنا سوائے ان لوگوں کے جو اس قوم سے تعلق رکھتے ہیں جن سے تمہارا معاہدہ ہوچکا ہے۔ “ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان : { لاَیَنْہٰکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوکُمْ فِی الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ } [الممتحنۃ ٨] ” جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں کی اور نہ تم کو جلا وطن کیا اللہ تعالیٰ تم کو ان کے ساتھ احسان اور حسن سلوک کرنے سے نہیں روکتا۔۔۔“ پھر یہ آیات منسوخ ہوئیں اور اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں : { بَرَآئَ ۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖٓ اِلَی الَّذِیْنَ عٰھَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِکِیْنَ ۔ } [التوبۃ ١] اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک { فَاِذَا انْسَلَخَ الْاَشْھُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَ جَدْتُّمُوْھُمْ } [التوبۃ ٥] ” اللہ اور اس کا رسول ان مشرکین سے اعلانِ برائت کرتے ہیں جن سے تم نے عہد کیا ہے۔ “ یہاں تک ” جب حرمت والے مہینے گزر جائیں تو مشرکین کو جہاں بھی تم پاؤ قتل کر دو ۔ “ اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نازل ہوا : { وَ قَاتِلُوا الْمُشْرِکِیْنَ کَآفَّۃً کَمَا یُقَاتِلُوْنَکُمْ کَآفَّۃً } [التوبۃ ٣٦]” مشرکین سے تم سب مل کرو قتال کرو جس طرح وہ سب مل کر تم سے قتال کرتے ہیں۔ “ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا : { وَ اِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ } [الأنفال ٦١] ” اور اگر یہ صلح کی طرف مائل ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ہوجائیں۔ “ یہ والی آیت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے منسوخ ہوگئی : { قَاتِلُوا الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَ لَا بِالْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ لَا یُحَرِّمُوْنَ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ } [التوبۃ ٢٩]” ان لوگوں سے قتال کرو جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں لاتے اور نہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی حرام کردہ چیزوں کو حرام کرتے ہیں۔ “
(١٧٧٤٤) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ہُوَ الْفَزَارِیُّ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ { فَإِنْ تَوَلَّوْا فَخُذُوہُمْ وَاقْتُلُوہُمْ حَیْثُ وَجَدْتُمُوہُمْ وَلاَ تَتَّخِذُوا مِنْہُمْ وَلِیًّا وَلاَ نَصِیرًا إِلاَّ الَّذِینَ یَصِلُونَ إِلَی قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ} الآیَۃَ [النساء ٨٩-٩٠] قَالَ وَقَالَ { لاَ یَنْہَاکُمُ اللَّہُ عَنِ الَّذِینَ لَمْ یُقَاتِلُوکُمْ فِی الدِّینِ وَلَمْ یُخْرِجُوکُمْ مِنْ دِیَارِکُمْ } الآیَۃَ [الممتحنۃ ٨] ثُمَّ نَسَخَ ہَؤُلاَئِ الآیَاتِ فَأَنْزَلَ اللَّہُ { بَرَائَ ۃٌ مِنَ اللَّہِ وَرَسُولِہِ إِلَی الَّذِینَ عَاہَدْتُمْ مِنَ الْمُشْرِکِینَ } [التوبۃ ١] إِلَی قَوْلِہِ { فَإِذَا انْسَلَخَ الأَشْہُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِینَ حَیْثُ وَجَدْتُمُوہُمْ } [التوبۃ ٥] وَأَنْزَلَ { قَاتِلُوا الْمُشْرِکِینَ کَافَّۃً کَمَا یُقَاتِلُونَکُمْ کَافَّۃً } [التوبۃ ٣٦] قَالَ { وَإِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَہَا } [الأنفال ٦١] ثُمَّ نَسَخَ ذَلِکَ ہَذِہِ الآیَۃُ { قَاتِلُوا الَّذِینَ لاَ یُؤْمِنُونَ بِاللَّہِ وَلاَ بِالْیَوْمِ الآخِرِ وَلاَ یُحَرِّمُونَ مَا حَرَّمَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ }[التوبۃ ٢٩] ۔[ضعیف ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান