আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৪৭
سیر کا بیان
قتال کرنے کی اجازت کا بیان
(١٧٧٤١) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف اور ان کے ساتھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے نبی ! جب ہم مشرک تھے تو ہم بڑے عزت والے تھے اور جب ہم نے اسلام قبول کیا تو ہم ذلیل ہوگئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے درگزر کا حکم دیا گیا اور قتال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں چلے گئے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو قتال کرنے کا حکم دے دیا۔ جب قتال کا حکم ملا تو یہ لوگ قتال سے رک گئے تو اس وقت اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی : { اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ قِیْلَ لَھُمْ کُفُّوْٓا اَیْدِیَکُمْ وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ فَلَمَّا کُتِبَ عَلَیْھِمُ الْقِتَالُ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْھُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ } [النساء ٧٧]” کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کی طرف نہیں دیکھا جن کو کہا گیا کہ (ابھی) اپنے ہاتھ لڑائی سے روکو اور نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو پس جب ان پر قتال فرض ہوا تو ان میں سے ایک گروہ لوگوں سے ڈرنے لگ گیا۔ “
(١٧٧٤١) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : قَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السِّیَّارِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ حَاتِمٍ الْبَاشَانِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَأَصْحَابًا لَہُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ أَتَوُا النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَقَالُوا : یَا نَبِیَّ اللَّہِ کُنَّا فِی عِزٍّ وَنَحْنُ مُشْرِکُونَ فَلَمَّا آمَنَّا صِرْنَا أَذِلَّۃً فَقَالَ : إِنِّی أُمِرْتُ بِالْعَفْوِ فَلاَ تُقَاتِلُوا الْقَوْمَ ۔ فَلَمَّا حَوَّلَہُ اللَّہُ إِلَی الْمَدِینَۃِ أَمَرَہُ بِالْقِتَالِ فَکُفُّوا فَأَنْزَلَ اللَّہُ { أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِینِ قِیلَ لَہُمْ کَفُّوا أَیْدِیَکُمْ وَأَقِیمُوا الصَّلاَۃَ وَآتَوُا الزَّکَاۃَ فَلَمَّا کُتِبَ عَلَیْہِمُ الْقِتَالُ إِذَا فَرِیقٌ مِنْہُمْ یَخْشَوْنَ النَّاسَ } [النساء ٧٧] ۔ [حسن ]