আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

سیر کا بیان

হাদীস নং: ১৭৭৪৬
سیر کا بیان
قتال کرنے کی اجازت کا بیان
(١٧٧٤٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب اہل مکہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نکالا تو حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے ( (إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُون) ) پڑھا اور کہا کہ انھوں نے اپنے نبی کو نکال دیا ہے تو یہ ضرور ضرور ہلاک ہوجائیں گے۔ ابن عباس (رض) نے کہا کہ پھر یہ آیت نازل ہوئی : { اُذِنَ لِلَّذِیْنَ یُقٰتَلُوْنَ بِاَنَّھُمْ ظُلِمُوْا وَ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی نَصْرِھِمْ لَقَدِیْرٌ ۔} [الحج ٣٩] ” اجازت دی گئی ہے ان لوگوں کو جن کے خلاف جنگ کی گئی (جنگ کرنے کی) کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور یقیناً ان کی مدد کرنے پر اللہ تعالیٰ قادر ہے۔ “ حضرت ابن عباس (رض) اسے ( (اُذُنُ ) ) کی قرآت سے پڑھتے تھے اور ابوبکر صدیق (رض) نے کہا کہ میں نے جان لیا کہ اس سے مراد قتال ہے اور ابن عباس (رض) نے کہا کہ سب سے پہلے قتال کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔
(١٧٧٤٠) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أَخْرَجَ أَہْلُ مَکَّۃَ النَّبِیَّ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّا لِلَّہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُونَ أَخْرَجُوا نَبِیَّہُمْ لَیَہْلِکُنَّ

قَالَ فَنَزَلَتْ { أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّہُمْ ظُلِمُوا وَأَنَّ اللَّہَ عَلَی نَصْرِہِمْ لَقَدِیرٌ} [الحج ٣٩] وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقْرَأُہَا { أُذُنٌ} [التوبۃ ٦١] قَالَ أَبُو بَکْرٍ الصِّدِّیق رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَعَلِمْتُ أَنَّہَا قِتَالٌ۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَہِیَ أَوَّلُ آیَۃٍ نَزَلَتْ فِی الْقِتَالِ ۔ [صحیح ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান