আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৪৪
سیر کا بیان
ہجرت کی اجازت کا بیان
(١٧٧٣٨) حضرت براء بن عازب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں میں سے سب سے پہلے ہمارے پاس آنے والے (یعنی مدینہ میں) حضرت مصعب بن عمیر اور ابن ام مکتوم (رض) تھے۔ وہ دونوں قرآن کریم کی تعلیم دیتے تھے، پھر عمار بن یاسر، بلال اور سعد (رض) آئے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھیوں میں سے بیسویں نمبر پر حضرت عمر بن خطاب (رض) آئے۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو اہل مدینہ نے اتنی خوشی منائی کہ میں نے اس سے پہلے اتنا خوش ہوتے ہوئے انھیں نہیں دیکھا۔ حتی کہ میں لڑکوں اور بچوں کو دیکھا کہ وہ مدینے کی گلیوں میں دوڑتے ہوئے یہ آواز بلند کر رہے تھے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینہ میں تشریف لائے تو میں نے { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } [الأعلی ١] اور اس جیسی مفصل سورتیں پڑھ لی تھیں۔
(١٧٧٣٨) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُوالْوَلِیدِ : ہِشَامُ بْنُ عَبْدِالْمَلِکِ الْبَاہِلِیُّ وَأَبُوعُمَرَ : حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ أَنْبَأَنَا أَبُوإِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کَانَ أَوَّلُ مِنْ قَدِمَ عَلَیْنَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - مُصْعَبَ بْنَ عُمَیْرٍ وَابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ وَکَانَا یَقْرَآنِ الْقُرْآنَ ثُمَّ جَائَ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ وَبِلاَلٌ وَسَعْدٌ ثُمَّ جَائَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی عِشْرِینَ یَعْنِی مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - ثُمَّ جَائَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - فَمَا رَأَیْتُ أَہْلَ الْمَدِینَۃِ فَرِحُوا بِشَیْئٍ قَطُّ فَرَحَہُمْ بِہِ حَتَّی رَأَیْتُ الْوَلاَئِدَ وَالصِّبْیَانَ یَسْعَوْنَ فِی الطَّرِیقِ یَقُولُونَ جَائَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - جَائَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - قَالَ فَمَا قَدِمَ الْمَدِینَۃَ حَتَّی قَرَأْتُ { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } [الأعلی ١] فِی سُوَرٍ مِثْلِہَا مِنَ الْمُفَصَّلِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ ۔ [صحیح۔ بخاری ]