আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
سیر کا بیان
হাদীস নং: ১৭৭৩২
سیر کا بیان
فرض کی ابتداء نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ہوئی۔ پھر لوگوں پر اور جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تبلیغ رسالت میں اپنی قوم سے تکالیف پہنچیں ان کا اختصار کے ساتھ بیان
(١٧٧٢٦) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر یہ آیت نازل ہوئی : { وَاَنذِرْ عَشِیرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ ۔ وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنْ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ۔ } [الشعراء ٢١٤- ٢١٥] تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ میں نے جان لیا کہ اگر اس کے ساتھ میں نے اپنی قوم سے ابتدا کی تو میں وہ چیز دیکھوں گا جسے میں ناپسند کرتا ہوں اور اس لیے میں اس کے بیان کرنے سے خاموش رہا۔ میرے پاس حضرت جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور انھوں نے کہا کہ اے محمد ! اگر آپ نے اپنے رب کے اس حکم کو پورا نہ کیا تو وہ آپ کو عذاب دے گا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو جمع ہونے کا اور ڈرانے کا قصہ بیان کیا۔
(١٧٧٢٦) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ فَحَدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - { وَأَنْذِرْ عَشِیرَتَکَ الأَقْرَبِینَ وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ } [الشعراء ٢١٤- ٢١٥] قَالَ رَسُولُ اللَّہِ - (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) - : عَرَفْتُ أَنِّی إِنْ بَادَأْتُ بِہَا قَوْمِی رَأَیْتُ مِنْہُمْ مَا أَکْرَہُ فَصَمَتُّ عَلَیْہَا فَجَائَ نِی جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ فَقَالَ یَا مُحَمَّدُ إِنَّکَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ مَا أَمَرَکَ بِہِ رَبُّکَ عَذَّبَکَ رَبُّکَ ۔ ثُمَّ ذَکَرَ قِصَّۃً فِی جَمْعِہِمْ وَإِنْذَارِہِ إِیَّاہُمْ ۔[ضعیف ]