আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৬০০
نکاح کا بیان
آزاد یا بالغہ عورتوں کے اولیاء پر لازم ہے کہ جب وہ (عورتیں) نکاح کا ارادہ کریں اور وہ (عورتیں) رضا مندی سے شادی کی خواہش کا اظہار کریں تو وہ (اولیائ) ان کی شادی کردیں

قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَبَلَغْنَ أَجَلَہُنَّ فَلاَ
(١٣٥٩٤) عبید بن حسن اللہ تعالیٰ کے اس قول { فَلاَ تَعْضُلُوہُنَّ أَنْ یَنْکِحْنَ أَزْوَاجَہُنَّ } [البقرۃ ] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ مجھے معقل بن یسار (رض) نے حدیث بیان کی کہ یہ آیت میرے بارے میں نازل ہوئی۔ میں نے اپنی بہن کی شادی ایک آدمی سے کی۔ اس نے اس کو طلاق دے دی۔ یہاں تک کہ اس کی عدت ختم ہوگئی۔ پھر وہ آیا، اس نے دوبارہ پھر شادی کا پیغام دیا۔ میں نے اس کو کہا کہ میں نے تیری اس سے شادی کی اور تیرے لیے شب باشی کا انتظام کیا اور تیری عزت کی تم نے اس کو طلاق دے دی پھر تو آگیا شادی کا پیغام لے کر۔ اللہ کی قسم ! میں اس سے تیری شادی ہرگز نہیں کروں گا، اس آدمی نے کہا کہ کوئی بات نہیں۔ حالانکہ عورت کا ارادہ تھا کہ وہ اپنے خاوند کی طرف لوٹ جائے تو پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : { وَ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَبَلَغْنَ اَجَلَھُنَّ فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ } [البقرۃ ] تو میں نے کہا : اے اللہ کے نبی ! اب میں اس کی شادی کر دوں گا اور میں نے اس کی شادی کردی۔
(۱۳۵۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّرْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ وَالْفَرَّائُ یَعْنِی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ مُحَمَّدٍ وَقَطَنٌ قَالُوا حَدَّثَنَا حَفْصٌ حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ یَعْنِی ابْنَ طَہْمَانَ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُ قَالَ فِی قَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ { فَلاَ تَعْضُلُوہُنَّ أَنْ یَنْکِحْنَ أَزْوَاجَہُنَّ } الآیَۃَ حَدَّثَنِی مَعْقِلُ بْنُ یَسَارٍ الْمُزَنِیُّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہَا نَزَلَتْ فِیہِ قَالَ : کُنْتُ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِی مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَہَا حَتَّی إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُہَا جَائَ یَخْطُبُہَا فَقُلْتُ لَہُ زَوَّجْتُکَ وَفَرَشْتُکَ وَأَکْرَمْتُکَ فَطَلَّقْتَہَا ثُمَّ جِئْتَ تَخْطُبُہَا لاَ وَاللَّہِ لاَ تَعُودُ إِلَیْہَا أَبَدًا قَالَ وَکَانَ رَجُلاً لاَ بَأْسَ بِہِ وَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ تُرِیدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَیْہِ فَأَنْزَلَ اللَّہُ ہَذِہِ الآیَۃَ فَقُلْتُ : الآنَ أَفْعَلُ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَزَوَّجْتُہَا إِیَّاہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَفْصٍ۔

[صحیح۔ بخاری ۴۵۲۹]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান