আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৫৮৪
نکاح کا بیان
آدمی کا اپنی اولاد کا بوسہ لینے کا بیان
(١٣٥٧٨) عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے فاطمہ (رض) سے بڑھ کر نہیں دیکھا کسی کو کہ وہ باتیں کرنے یا کلام میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مشابہ ہو۔ جب وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آتی تو آپ اس کو خوش آمدید کہتے اور کھڑے ہوجاتے، اس کے ہاتھ کو پکڑ لیتے، اس کو بوسہ دیتے اور اپنی جگہ پر بٹھا دیتے اور جب آپ اس کے پاس جاتے تو وہ آپ کو خوش آمدید کہتی اور کھڑی ہوجاتی آپ کے ہاتھ کو پکڑ لیتی اور اس کو بوسہ دیتی تھی۔
(۱۳۵۷۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ مَیْسَرَۃَ بْنِ حَبِیبٍ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَائِشَۃَ بِنْتِ طَلْحَۃَ عَنْ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : مَا رَأَیْتُ أَحَدًا کَانَ أَشْبَہَ کَلاَمًا وَحَدِیثًا مِنْ فَاطِمَۃَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَکَانَتْ إِذَا دَخَلَتْ عَلَیْہِ رَحَّبَ بِہَا وَقَامَ إِلَیْہَا فَأَخَذَ بِیَدِہَا فَقَبَّلَہَا وَأَجْلَسَہَا فِی مَجْلِسِہِ وَکَانَ إِذَا دَخَلَ عَلَیْہَا رَحَّبَتْ بِہِ وَقَامَتْ فَأَخَذَتْ بِیَدِہِ فَقَبَّلَتْہُ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ [صحیح]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৩৫৮৪ | মুসলিম বাংলা