আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৫৭৮
نکاح کا بیان
آدمی کا آدمی کے گلے ملنا جب شہوت برانگیختہ ہونے کا خدشہ نہ ہو
(١٣٥٧٢) عزہ کے ایک آدمی نے ابوذر (رض) کو کہا، جب ان کو شام کی طرف بھیجا کہ میں تم سے حدیث رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں پوچھتا ہوں، انھوں نے کہا : اگر میں تجھے بتلا دوں تو کیا آپ اسے صیغہ راز میں رکھیں گے، میں نے کہا : وہ ایسی بات نہیں ہے۔ کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے مصافحہ کرتے تھے، جب تم ان سے ملاقات کرتے ؟ تو انھوں نے کہا : جب بھی میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ملا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے مصافحہ ہی کیا ہے اور میری طرف ایک دن کسی کو بھیجا اور میں گھر میں نہیں تھا۔ جب میں گھر میں آیا تو مجھے بتایا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی کو میری طرف بھیجا، میں آپ کے پاس آیا اور آپ چارپائی پر بیٹھے تھے، آپ مجھ سے لپٹ گئے، یہ بہت اچھا موقعہ تھا، بہت اچھا تھا۔
(۱۳۵۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ یَعْنِی خَالِدَ بْنَ ذَکْوَانَ عَنْ أَیُّوبَ بْنِ بُشَیْرِ بْنِ کَعْبٍ الْعَدَوِیِّ عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَنَزَۃَ أَنَّہُ قَالَ لأَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَیْثُ سُیِّرَ مِنَ الشَّامِ : إِنِّی أُرِیدُ أَنْ أَسْأَلَکَ عَنْ حَدِیثٍ مِنْ حَدِیثِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: إِذًا أُخْبِرَکَ بِہِ إِلاَّ أَنْ یَکُونَ سِرًّا قُلْتُ: إِنَّہُ لَیْسَ بِسِّرٍ ہَلْ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَافِحُکُمْ إِذَا لَقِیتُمُوہُ؟ قَالَ: مَا لَقِیتُہُ قَطُّ إِلاَّ صَافَحَنِی وَبَعَثَ إِلَیَّ ذَاتَ یَوْمٍ وَلَمْ أَکُنْ فِی أَہْلِی فَلَمَّا جِئْتُ أُخْبِرْتُ أَنَّہُ أَرْسَلَ إِلَیَّ فَأَتَیْتُہُ وَہُوَ عَلَی سَرِیرِہِ فَالْتَزَمَنِی فَکَانَتْ تِلْکَ أَجْوَدَ وَأَجْوَدَ۔ [ضعیف]