আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৫৩২
نکاح کا بیان
مرد اور عورتیں دونوں پردے اور اجنبیوں کی طرف دیکھنے میں برابر ہیں
قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِہِنَّ }
قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { وَقُلْ لِلْمُؤْمِنَاتِ یَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِہِنَّ }
(١٣٥٢٦) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اللہ کی قسم ! میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا وہ میرے حجرے کے دروازے پر کھڑے ہوجاتے اور حبشی لوگ نیزوں کے ساتھ مسجد میں کھیلتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے اپنی چادر میں چھپالیتے تاکہ میں بھی ان کے کھیل کو دیکھ لوں۔ میں آپ کے کانوں اور گردن کے درمیان سے دیکھتی تھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میری وجہ سے کھڑے ہوتے اور میں آپ سے پہلے وہاں سے پھرجاتی۔ پس تم اندازہ لگاؤ چھوٹی عمر میں بچی کھیلنے کے لیے کس طرح حریص ہوتی ہے۔
(۱۳۵۲۶) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : وَاللَّہِ لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُومُ عَلَی بَابِ حُجْرَتِی وَالْحَبَشَۃُ یَلْعَبُونَ بِالْحِرَابِ فِی الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَسْتُرُنِی بِرِدَائِہِ لأَنْظُرَ إِلَی لَعِبِہِمْ بَیْنَ أُذُنِہِ وَعَاتِقِہِ ثُمَّ یَقُومُ مِنْ أَجْلِی حَتَّی أَکُونَ أَنَا الَّتِی أَنْصَرِفُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِیَۃِ الْحَدِیثَۃِ السِّنِّ الْحَرِیصَۃِ عَلَی اللَّہْوِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ مَعْمَرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔[صحیح۔ بخاری ۵۲۳۶۔ مسلم ۸۹۲]