আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৫১০
نکاح کا بیان
پردے کی آیت نازل ہونے کے سبب کا بیان
(١٣٥٠٤) عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ میرے رب نے تین مقام پر میری موافقت کی ہے۔ میں نے کہا : اگر ہم مقام ابراہیم کو مصلی بنالیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی { وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی } [البقرۃ ] میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ پر نیک لوگ بھی اور برے بھی داخل ہوتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) امہات المومنین کو پردے کا حکم دیں تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کردی : { یا ایہا النبی قل لازواجک وبناتک ونساء المومنین } اور انھوں نے بیان کیا کہ مجھے بعض ازواج مطہرات سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خفگی کی خبر ملی۔ میں ان کے پاس گیا اور کہا : باز آجاؤ ورنہ اللہ تعالیٰ تم سے بہتر بیویاں آپ کے لیے بدل دے گا۔ بعد میں امہات المومنین میں حضرت ام سلمہ آئیں اور کہا : اے عمر ! تم اپنی ازواج کو اتنی نصیحت نہیں کرتے جتنی تم انھیں (امہات المومنین) کو کرتے ہو تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : { عَسَی رَبُّہُ إِنْ طَلَّقَکُنَّ أَنْ یُبْدِلَہُ أَزْوَاجًا خَیْرًا مِنْکُنَّ }[التحریم ٥]
(۱۳۵۰۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی الزُّہْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ السَّہْمِیُّ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : عُبْدُوسُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مَنْصُورٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنِی حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: وَافَقَنِی رَبِّی فِی ثَلاَثٍ قُلْتُ لَوِ اتَّخَذْنَا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِیمَ مُصَلًّی} وَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ یَدْخُلُ عَلَیْکَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ فَلَوْ حَجَبْتَ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ آیَۃَ الْحِجَابِ قَالَ وَبَلَغَنِی شَیْئٌ کَانَ بَیْنَ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ وَبَیْنَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَاسْتَقْرَیْتُہُنَّ أَقُولُ لَتَکُفُّنَّ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ لَیُبْدِلَنَّہُ اللَّہُ أَزْوَاجًا خَیْرًا مِنْکُنَّ حَتَّی أَتَیْتُ عَلَی آخِرِ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِینَ فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ : یَا عُمَرُ أَمَا فِی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَا یَعِظُ نِسَائَ ہُ حَتَّی تَعِظَہُنَّ فَأَمْسَکْتُ فَأَنْزَلَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {عَسَی رَبُّہُ إِنْ طَلَّقَکُنَّ أَنْ یُبْدِلَہُ أَزْوَاجًا خَیْرًا مِنْکُنَّ} الآیَۃَ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ حُمَیْدٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ مُخْتَصَرًا إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ بَدَلَ الثَّالِثَۃِ أُسَارَی بَدْرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۴۴۸۳۔ مسلم ۲۳۹۹]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ১৩৫১০ | মুসলিম বাংলা