আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ১৩৫০৩
نکاح کا بیان
ضرورت کے تحت چہرہ اور ہتھیلیاں دیکھنے کا جواز
(١٣٤٩٧) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عائشہ بنت ابی بکر (رض) کے پاس تشریف لائے اور ان کے پاس ان کی بہن اسماء بنت ابی بکر تھیں۔ ان پر شامی کپڑے تھے، جس کی ک میں بہت وسیع تھیں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف دیکھا تو کھڑے ہوگئے اور نکلے اور اسمائ (رض) کو کہا : ہٹ جاؤ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کام دیکھا جس کو ناپسند کرتے تھے۔ وہ ہٹ گئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) داخل ہوئے تو عائشہ (رض) نے پوچھا : آپ کیوں چلے گئے تھے ؟ آپ نے فرمایا : تم نے اس کی حالت نہیں دیکھی، کسی مسلمان عورت کے لیے یہ لائق نہیں ہے کہ اس کا کوئی حصہ ظاہر ہو علاوہ اس کے۔ آپ نے ہتھیلی کو پکڑا۔ اس کے ظاہری حصے کو ڈھانپ دیا۔ یہاں تک کہ ہتھیلی ظاہر نہ ہوئی علاوہ انگلیوں کے پھر اپنی ہتھیلیوں کو اپنی کہنیوں پر رکھا اور صرف ان کا چہرہ ظاہر ہوا۔
(۱۳۴۹۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ عِیَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ سَمِعَ إِبْرَاہِیمَ بْنَ عُبَیْدِ بْنِ رِفَاعَۃَ الأَنْصَارِیَّ یُخْبِرُ عَنْ أَبِیہِ أَظُنُّہُ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ أَنَّہَا قَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی عَائِشَۃَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ وَعِنْدَہَا أُخْتُہَا أَسْمَائُ وَعَلَیْہَا ثِیَابٌ شَامِیَّۃٌ وَاسِعَۃُ الأَکْمَامِ فَلَمَّا نَظَرَ إِلَیْہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَامَ فَخَرَجَ فَقَالَتْ لَہَا عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تَنَحَّیْ فَقَدْ رَأَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَمْرًا کَرِہَہُ فَتَنَحَّتْ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَسَأَلَتْہُ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : لِمَ قَامَ؟ قَالَ : أَوَلَمْ تَرَیْ إِلَی ہَیْئَتِہَا إِنَّہُ لَیْسَ لِلْمَرْأَۃِ الْمُسْلِمَۃِ أَنْ یَبْدُوَ مِنْہَا إِلاَّ ہَکَذَا ۔ وَأَخَذَ بِکَفَّیْہِ فَغَطَّی بِہِمَا ظَہْرَ کَفَّیْہِ حَتَّی لَمْ یَبْدُ مِنْ کَفِّہِ إِلاَّ أَصَابِعَہُ ثُمَّ نَصَبَ کَفَّیْہِ عَلَی صُدْغَیْہِ حَتَّی لَمْ یَبْدُ إِلاَّ وَجْہُہُ إِسْنَادُہُ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান