আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪৯৪
نکاح کا بیان
آدمی کا عورت کو دیکھنا جس سے وہ شادی کا ارادہ رکھتا ہے
(١٣٤٨٨) انس (رض) فرماتے ہیں کہ مغیرہ (رض) نے ایک عورت سے شادی کی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کہا : جاؤ اور اس کو دیکھ کر آؤ۔ یہ بات زیادہ لائق ہے کہ تمہارے درمیان محبت زیادہ ہو۔ فرماتے ہیں : میں نے اسے دیکھا ، پھر اس سے موافقت کا ذکر کیا۔
(۱۳۴۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : أَرَادَ الْمُغِیرَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ یَتَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : اذْہَبْ فَانْظُرْ إِلَیْہَا فَإِنَّہُ أَحْرَی أَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا ۔ قَالَ : فَنَظَرْتُ إِلَیْہَا۔ قَالَ : فَذَکَرَ مِنْ مُوافَقَتِہَا۔ [صحیح]