আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪৮৬
نکاح کا بیان
محبت کرنے والی اور زیادہ بچوں کو جنم دینے والی سے شادی کرنا مستحب ہے
(١٣٤٨٠) حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! اسلام قبول کرنے کے بعد آدمی کے لیے اچھے اخلاق والی، محبت کرنے والی اور بچے جننے والی عورت کے سوا کوئی چیز فائدہ مند نہیں۔ اللہ کی قسم ! شرک کے بعد آدمی کے لیے بد مزاج، بدخلق اور بری زبان والی عورت سے زیادہ بری کوئی چیز نہیں۔ اللہ کی قسم ! بعض عورتیں گلے کا طوق ہیں جن سے خلاصی ممکن نہیں ہے اور ان میں سے بعض اطاعت گزار ہیں جن سے کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔
(۱۳۴۸۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ مُعَاوِیَۃُ بْنُ قُرَّۃَ أَبُو إِیَاسٍ أَخْبَرَنِی قَالَ سَمِعْتُ أَبِی یُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ وَقَدْ کَانَ أَدْرَکَہُ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَاللَّہِ مَا أَفَادَ رَجُلٌ فَائِدَۃً بَعْدَ الإِسْلاَمِ خَیْرٌ مِنِ امْرَأَۃٍ حَسْنَائَ حَسَنَۃِ الْخُلُقِ وَدُودٍ وَلُودٍ وَاللَّہِ مَا أَفَادَ رَجُلٌ فَائِدَۃً بَعْدَ الشِّرْکِ بِاللَّہِ شَرٌّ مِنْ مُرَیَّۃٍ سَیِّئَۃِ الْخُلُقِ حَدِیدَۃِ اللِّسَانِ وَاللَّہِ إِنَّ مِنْہُنَّ لَغُلاًّ مَا یُفْدَی مِنْہُ وَغُنْمًا مَا یُحْذَی مِنْہُ۔ [صحیح]