আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪৩৬
نکاح کا بیان
ترجمہ نہیں ہے
(١٣١٣٠) عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس مرض میں سوال کرتے تھے جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے کہ میں کل کہاں ہوں گا ؟ میں کل کہاں ہوں گا ؟ وہ عائشہ (رض) کا ارادہ کرتے تھے، یعنی ان کی باری کا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں نے اجازت دے دی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات بھی عائشہ (رض) کے گھر میں ہوئی، سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس دن فوت ہوئے جب باری میری تھی، میرے گھر میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فوت کیا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سر مبارک میرے سینے اور ٹھوڑی کے درمیان تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تھوک اور میری تھوک بھی مل گئی، فرماتی ہیں کہ ابوبکر بن عبدالرحمن داخل ہوئے اور ان کے پاس مسواک تھی جو وہ کر رہے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف دیکھا، میں نے کہا : اے عبدالرحمن ! مجھے مسواک دینا، میں نے اس کو نرم کیا، پھر اس کو چبایا اور میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دے دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسواک کیا، اس حال میں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے سینے سے ٹیک لگانے والے تھے۔
(۱۳۴۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَسْأَلُ فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ أَیْنَ أَنَا غَدًا أَیْنَ أَنَا غَدًا یُرِیدُ یَوْمَ عَائِشَۃَ فَأَذِنَ لَہُ أَزْوَاجُہُ یَکُونُ حَیْثُ شَائَ فَکَانَ فِی بَیْتِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا حَتَّی مَاتَ عِنْدَہَا -ﷺ- قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَمَاتَ فِی الْیَوْمِ الَّذِی کَانَ یَدُورُ عَلَیَّ فِی بَیْتِی فَقُبِضَ وَإِنَّ رَأْسَہُ لَبَیْنَ سَحْرِی وَنَحْرِی وَخَالَطَ رِیقُہُ رِیقِی قَالَتْ دَخَلَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی بَکْرٍ وَمَعَہُ سِوَاکٌ یَسْتَنُّ بِہِ فَنَظَرَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ لَہُ : أَعْطِنِی ہَذَا السِّوَاکَ یَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ فَأَعْطَانِیہِ فَقَضَمْتُہُ ثُمَّ مَضَغْتُہُ فَأَعْطَیْتُہُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَاسْتَنَّ بِہِ وَہُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَی صَدْرِی -ﷺ-۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ۔
[صحیح۔ بخاری ۴۴۵۰۔ مسلم ۱۴۶۳]
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ ہِشَامٍ۔
[صحیح۔ بخاری ۴۴۵۰۔ مسلم ۱۴۶۳]