আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪৩৪
نکاح کا بیان
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ” اے نبی کی بیویو ! تم عام عورتوں میں سے کسی کی طرح نہیں ہو اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو “
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ : فَأَبَانَہُنَّ بِہِ مِنْ نِسَائِ الْعَالَمِینَ
قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ : فَأَبَانَہُنَّ بِہِ مِنْ نِسَائِ الْعَالَمِینَ
(١٣٤٢٨) مقاتل بن سلیمان سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے نبی کی بیویوں کی جماعت ! تم وحی کو دیکھتی ہو اور لوگوں کی نسبت تقوی کی زیادہ حق دار ہو اور اس سے پہلے فرمایا : { یَا نِسَائَ النَّبِیِّ مَنْ یَأْتِ مِنْکُنَّ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } [الاحزاب ] معقل فرماتے ہیں : فاحشہ سے مراد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی ہے۔ آگے آیت ذکر کر کے فرمایا : دگنے عذاب سے مراد آخرت میں ہے اور ” یہ اللہ پر بہت آسان ہے “ یعنی اسے عذاب دینا اللہ پر اللہ پر آسان ہے اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اور نیک اعمال کرے تو ہم اسے دو مرتبہ اجر دیں گے یعنی آخرت میں ہر نماز، روزے، صدقہ، تکبیر و تسبیح غرض ہر نیکی کا اجر بیس نیکیوں کے برابر دیں گے اور ہم نے ان کے لیے عمدہ رزق تیار کر رکھا ہے یعنی اچھا رزق جنت میں۔
(۱۳۴۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الإِمَامُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ الْحَسَنِ السَّقَطِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ثَابِتٍ أَخْبَرَنِی أَبِی عَنِ الْہُذَیْلِ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ سُلَیْمَانَ قَالَ یَعْنِی اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنَّکُنَّ مَعْشَرَ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- تَنْظُرْنَ إِلَی الْوَحْیِ فَأَنْتُنَّ أَحَقُّ النَّاسِ بِالتَّقْوَی وَقَالَ قَبْلَہُ {یَا نِسَائَ النَّبِیِّ مَنْ یَأْتِ مِنْکُنَّ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ} قَالَ مُقَاتِلٌ یَعْنِی الْعِصْیَانَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- {یُضَاعَفْ لَہَا الْعَذَابُ ضِعْفَیْنِ} فِی الآخِرَۃِ {وَکَانَ ذَلِکَ عَلَی اللَّہِ یَسِیرًا} یَقُولُ وَکَانَ عَذَابُہَا عَلَی اللَّہِ ہَیِّنًا {وَمَنْ یَقْنُتْ مِنْکُنَّ لِلَّہِ وَرَسُولِہِ} یَعْنِی وَمَنْ یُطِعْ مِنْکُنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ {وَتَعْمَلْ صَالِحًا نُؤْتِہَا أَجْرَہَا مَرَّتَیْنِ} فِی الآخِرَۃِ بِکُلِّ صَلاَۃٍ أَوْ صِیَامٍ أَوْ صَدَقَۃٍ أَوْ تَکْبِیرَۃٍ أَوْ تَسْبِیحَۃٍ بِاللِّسَانِ مَکَانَ کُلِّ حَسَنَۃٍ تُکْتَبُ عِشْرِینَ حَسَنَۃً {وَأَعْتَدْنَا لَہَا رِزْقًا کَرِیمًا} یَعْنِی حَسَنًا وَہِیَ الْجَنَّۃُ۔ [ضعیف]