আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ১৩৪২৫
نکاح کا بیان
یہ بھی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خاصہ ہے کہ امہات المومنین سے نکاح کے بعد باقی تمام لوگوں کے لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد ان سے نکاح کرنا حرام ہے
(١٣٤١٩) عمر بن خطاب (رض) ایک بچے کے پاس سے گزرے وہ پڑھ رہا تھا : { النَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنْفُسِہِمْ وَأَزْوَاجُہُ أُمَّہَاتُہُمْ } [الاحزاب ] اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے باپ ہیں، تو انھوں نے کہا : اے بچے ! اس کو مٹا دے۔ اس نے کہا : یہ مصحف ابی ہے تو وہ ابی کی طرف گئے اور اس سے پوچھا تو انھوں نے کہا : اس لیے کہ قرآن مجھے مشغول رکھتا ہے (میں قرآن پڑھتا ہوں) اور تجھے بازار کا شور وغل مصروف رکھتا ہے (یعنی خریدو فروخت) ۔
(۱۳۴۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ بَجَالَۃَ أَوْ غَیْرِہِ قَالَ : مَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِغُلاَمٍ وَہُوَ یَقْرَأُ فِی الْمُصْحَفِ {النَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنْفُسِہِمْ وَأَزْوَاجُہُ أُمَّہَاتُہُمْ} وَہُوَ أَبٌ لَہُمْ فَقَالَ : یَا غُلاَمُ حُکَّہَا قَالَ : ہَذَا مُصْحَفُ أُبَیٍّ فَذَہَبَ إِلَیْہِ فَسَأَلَہُ فَقَالَ : إِنَّہُ کَانَ یُلْہِینِی الْقُرْآنُ وَیُلْہِیکَ الصَّفْقُ بِالأَسْوَاقِ۔