আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৭০৬৫
جنازوں کا بیان
دفن کے بعد کی دعا
(٧٠٦٤) عثمان بن عفان (رض) کے غلام ہانی (رض) فرماتے ہیں کہ جب عثمان (رض) قبر پر کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ ڈاڑھی مبارک تر ہوجاتی کہا گیا کہ آپ کے پاس جنت اور دوزخ کا تذکرہ ہوتا ہے آپ نہیں روتے مگر قبر کے تذکرے سے کیوں روتے ہو ؟ تو وہ فرماتے : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے کہ قبرآخرت کی پہلی منزل ہے جو اس سے نجات پا گیا بعد والی منازل اس کے لیے آسان ہوجائیں گی اور جو کوئی اس سے نجات حاصل نہ کرسکا تو اس کے بعد کی منازل بہت مشکل ہوں گی اور فرماتے : میں نے قبر جیسا بھیانک منظر کبھی نہیں دیکھا اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دفنِ میت سے فارغ ہوتے تو کہتے : اپنی میت کی بخشش طلب کرو اور ثابت قدمی کی دعا کرو یقیناً اس وقت اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

اس میں ہشام کے علاوہ دیگر نے اضافہ کیا ہے اور موقوف قرار دیا ہے۔ پھر انھوں نے کہا : توبہ و استغفار کرو اور سنداً یہ بیان کیا کہ میں نے کبھی اس طرح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نہیں دیکھا۔
(۷۰۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَاللَّفْظُ لِتَمْتَامٍ قَالَ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ یُوسُفَ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ بَحِیرٍ عَنْ ہَانِئٍ مَوْلَی عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ: کَانَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِذَا وَقَفَ عَلَی قَبْرٍ بَکَی حتَّی یَبَلَّ لِحْیَتَہُ قَالَ فَیُقَالُ لَہُ : تُذْکَرُ الْجَنَّۃُ وَالنَّارُ فَلاَ تَبْکِی وَتَبْکِی مِنْ ہَذَا قَالَ فَقَالَ : إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((إِنَّ الْقَبْرَ أَوَّلُ مَنَازِلِ الآخِرَۃِ، فَمَنْ نَجَا مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَیْسَرُ مِنْہُ، وَمَنْ لَمْ یَنْجُ مِنْہُ فَمَا بَعْدَہُ أَشَدُّ مِنْہُ))۔ قَالَ وَقَالَ عُثْمَانُ : مَا رَأَیْتُ مَنْظَرًا قَطُّ إِلاَّ وَالْقَبْرُ أَفْظَعُ مِنْہُ قَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا فَرَغَ مِنْ دَفْنِ الْمَیِّتِ قَالَ: ((اسْتَغْفِرُوا لِمَیِّتِکُمْ وَسَلُوا لَہُ التَّثْبِیتَ فَإِنَّہُ الآنَ یُسْأَلُ))۔

زَادَ فِیہِ غَیِرُہُ عَنْ ہِشَامٍ وَقَفَ عَلَیْہِ فَقَالَ : اسْتَغْفِرُوا ۔ وَأَسْنَدَ قَوْلَہُ مَا رَأَیْتُ مَنْظَرًا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔

[حسن۔ ترمذی]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান