আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৭০৪৫
جنازوں کا بیان
میت کو قبر میں اس کا وہ رشتہ دار داخل کرے جو سمجھ دار ہوا ور سب سے زیادہ قریبی ہو
(٧٠٤٤) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر میں اترے تھے، ان میں علی بن ابی طالب ‘ فضل بن عباس ‘ قثم بن عباس اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام شقران تھے۔ اوس بن خولی نے حضرت علی (رض) سے کو کہا کہ میں تجھے اللہ کا واسطہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قرابت داری کے لحاظ سے سوال کرتا ہوں، انھوں نے فرمایا : اترو تو وہ بھی لوگوں کے ساتھ اترے تو ان کی تعداد پانچ تھی۔ شیخ نے فرمایا : شقران رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام صالح کا لقب ہے۔
(۷۰۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِالْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی حُسَیْنُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ الَّذِینَ نَزَلُوا فِی قَبْرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَالْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ وَقُثَمَ بْنَ الْعَبَّاسِ وَشُقْرَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَقَدْ قَالَ أَوْسُ بْنُ خَوْلَی لِعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : یَا عَلِیُّ أَنْشُدُکَ اللَّہَ وَحَظَّنَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ : انْزِلْ فَنَزَلَ مَعَ الْقَوْمِ فَکَانُوا خَمْسَۃً قَالَ الشَّیْخُ وَشُقْرَانُ ہُوَ صَالِحٌ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَقَبُہُ شُقْرَانُ۔[ضعیف۔ أخرجہ احمد]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান