আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৭০২১
جنازوں کا بیان
تدفین کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
(٧٠٢٠) ابن بریدہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک نئی قبر کے پاس سے گزرے اور آپ کے ساتھ ابوبکر (رض) بھی تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ قبر کس کی ہے تو ابوبکر (رض) نے کہا : اللہ کے رسول ! یہ ام محجن کی ہے جو مسجد کی صفائی کیا کرتی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے مجھے کیوں نہ بتایا ؟ انھوں نے کہا : آپ سو رہے تھے، ہم نے آپ کو بیدار کرنا اچھا نہ سمجھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا نہ کیا کرو ، میری نماز مردوں کی قبروں میں نور کا باعث ہے۔ چنانچہ صحابہ (رض) نے صفیں بنائیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا جنازہ پڑھا۔
(۷۰۲۰) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَخُو خَطَّابٍ حَدَّثَنَا ابْنُ حُمَیْدٍ حَدَّثَنَا مِہْرَانُ بْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ : سَعِیدُ بْنُ سِنَانٍ الشَّیْبَانِیُّ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ عَلَی قَبْرٍ جَدِیدٍ عَہْدٍ بِدَفْنٍ وَمَعَہُ أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ : ((قَبْرُ مَنْ ہَذَا؟))۔ فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذِہِ أُمُّ مِحْجَنٍ کَانَتْ مُولَعَۃً بِلَقْطِ الْقَذَی مِنَ الْمَسْجِدِ فَقَالَ : ((أَفَلاَ آذَنْتُمُونِی))۔ فَقَالُوا: کُنْتَ نَائِمًا فَکَرِہْنَا أَنْ نَہِیجَکَ قَالَ : ((فَلاَ تَفْعَلُوا فَإِنَّ صَلاَتِی عَلَی مَوْتَاکُمْ نُورٌ لَہُمْ فِی قُبُورِہِمْ))۔ قَالَ: فَصَفَّ أَصْحَابَہُ فَصَلَّی عَلَیْہَا قَالَ أَبُو سِنَانٍ : فَعَرَضْتُ ہَذَا الْحَدِیثَ عَلَی عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ فَقَالَ : إِنَّ أَبَا مُوسَی وَأَصْحَابَہُ صَلَّوْا عَلَی قَبْرٍ بَعْدَ مَا دُفِنَ وَقَالَ أَلاَ سَبَقَ الْقَوْمُ بِالصَّلاَۃِ عَلَیْہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن ماجہ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান