আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
جنازوں کا بیان
হাদীস নং: ৭০১৯
جنازوں کا بیان
تدفین کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
(٧٠١٨) یزید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جنت البقیع کی طرف نکلے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک نئی قبر دیکھی تو اس کے متعلق پوچھا ۔ صحابہ نے بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہچان لیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے مجھے کیوں نہ بتایا ؟ کہا گیا کہ آپ سو رہے تھے ، سو ہم نے آپ کو تکلیف دینا مناسب نہ سمجھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا نہ کرو کیونکہ جب میں تم میں موجود نہیں ہوتا تو میں اسی نہیں جانتا جو تم میں سے فوت ہوگیا حتیٰ کہ تم مجھے اطلاع نہ کرو۔ میری دعا اس کے لیے باعث رحمت ہوتی ہے۔ پھر آپ قبر پر آئے اور جنازہ پڑھا ۔ ہم نے آپ کے پیچھے صفیں بنائیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار تکبیرات کہیں۔
(۷۰۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرٌو - یَعْنِی ابْنَ عَوْنٍ - عَنْ ہُشَیْمٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حَکِیمٍ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عَمِّہِ یَزِیدَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی الْبَقِیعِ فَرَأَی قَبْرًا جَدِیدًا فَسَأَلَ عَنْہُ فَذُکِرَ لَہُ فَعَرَفَہُ فَقَالَ : ((أَلاَ آذَنْتُمُونِی))۔ قِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ کُنْتَ قَائِلاً فَکَرِہْنَا أَنْ نُؤْذِیَکَ۔ فَقَالَ : ((لاَ تَفْعَلُوا لاَ أَعْرِفَنَّ مَا مَاتَ مِنْکُمْ مَیِّتٌ مَا دُمْتُ بَیْنَ أَظْہُرِکُمْ إِلاَّ آذَنْتُمُونِی فَإِنَّ صَلاَتِی عَلَیْہِ رَحْمَۃٌ))۔ ثُمَّ أَتَی الْقَبْرَ فَصَلَّی عَلَیْہِ فَصَفَّنَا عَلَیْہِ وَکَبَّرَ أَرْبَعًا وَرُوِیَ فِیہِ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ وَبُرَیْدَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ معنیٰ تخریجہ]