আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৭০১৫
جنازوں کا بیان
تدفین کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
(٧٠١٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ ایک کالی عورت مسجد کی خدمت کیا کرتی تھی، وہ فوت ہوگئی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے نہ پایا تو اس کے متعلق صحابہ سے پوچھا آپ سے کہا گیا کہ وہ فوت ہوگئی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے مجھے کیوں نہ خبر دی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی قبر پر آئے اور جنازہ پڑھا۔

ابن عبدہ نے اپنی حدیث میں اضافہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں حماد نے خبر دی کہ ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اہلِ قبور کے لیے یہ قبریں اندھیر سے بھری ہوتی ہیں مگر اللہ سبحانہ میری نماز کی وجہ سے انھیں روشن کردیتا ہے۔
(۷۰۱۴) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ الضَّبِّیُّ وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاوِیَۃَ الْجُمَحِیُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ امْرَأَۃً سَوْدَائَ کَانَتْ تَقُمُّ الْمَسْجِدَ فَمَاتَتْ فَفَقَدَہَا النَّبِیُّ -ﷺ- فَسَأَلَ عَنْہَا بَعْدَ أَیَّامٍ فَقِیلَ لَہُ : إِنَّہَا مَاتَتْ فَقَالَ : ((ہَلاَّ کُنْتُمْ آذَنْتُمُونِی))۔ فَأَتَی قَبْرَہَا فَصَلَّی عَلَیْہَا

زَادَ ابْنُ عَبْدَۃَ فِی حَدِیثِہِ قَالَ وَأَخْبَرَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ ہَذِہِ الْقُبُورَ مَمْلُوئَ ۃٌ ظُلْمَۃً عَلَی أَہْلِہَا وَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ یُنَوِّرُہَا بِصَلاَتِی عَلَیْہَا))۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ৭০১৫ | মুসলিম বাংলা