আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৭০১২
جنازوں کا بیان
تدفین کے بعد قبر پر نمازِ جنازہ پڑھنے کا بیان
(٧٠١١) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک قبر کے پاس سے گزرے جس میں میت دفن کی گئی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ قبر کس کی ہے ؟ انھوں نے کہا : فلاں کی قبر ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے مجھے کیوں نہ بتایا ؟ راوی کہتے ہیں : انھوں نے اس کو حقیر جانا اور چھوٹا تصور کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے دفن کیے جانے کے بعد اس کا جنازہ پڑھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ قبریں اندھیرے سے بھری ہوئی ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ میری دعا سے انھیں منور کردیتے ہیں۔
(۷۰۱۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِقَبْرٍ یُدْفَنُ فَقَالَ : ((قَبْرُ مَنْ ہَذَا؟)) ۔ قَالُوا : قَبْرُ فُلاَنٍ قَالَ : ((أَفَلاَ کُنْتُمْ آذَنْتُمُونِی))۔ - قَالَ - فَصَغَّرُوا أَمْرَہُ وَحَقَّرُوہُ فَصَلَّی عَلَیْہِ بَعْدَ مَا دُفِنَ وَقَالَ : ((ہَذِہِ الْقُبُورُ مَمْلُوئَ ۃٌ عَلَی أَہْلِہَا ظُلْمَۃً ، وَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ لَیُنَوِّرُہَا بِصَلاَتِی عَلَیْہَا))۔

وَقَدْ رَوَاہُ ثَابِتٌ عَنْ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَہُوَ مَحْفُوظٌ مِنَ الْوَجْہَیْنِ جَمِیعًا۔ [صحیح۔ مسلم]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ৭০১২ | মুসলিম বাংলা