আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)

جنازوں کا بیان

হাদীস নং: ৬৯৬৫
جنازوں کا بیان
نماز جنازہ میں دعا کرنے کا بیان
(٦٩٦٥) عوف بن مالک (رض) فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جنازہ پڑھا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دعا کو یاد کرلیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دعا کی : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہ۔۔۔ الخ اے اللہ ! اسے بخش دے اور اس پر رحم فرما، اسے معاف کر دے اور در گزر فرما اور اس کے مرتبے کو بلند فرما اور اس کی قبر کو کشادہ کر اور اسے پانی برف اور اولوں سے دھو ڈال اور اسے گناہوں سے صاف کر دے جیسیکپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے اور اس کے گھر کو بہترین گھر میں تبدیل کر اور اس کے اہل کو اچھے اہل میں۔ اس کے جوڑے کو بہترین جوڑے میں بدل دے اور اسے جنت میں داخل کر اور اسے قبر اور دوزخ کے عذاب سے بچا، یہاں تک کہ میں نے خواہش کی کہ کاش ! یہ میری میتہوتی۔
(۶۹۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ ابْنِ الْحَمَّامِیِّ الْمُقْرِئُ رَحِمَہُ اللَّہُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ بْنِ الْحَسَنِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِی مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ حَبِیبِ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ الْحَضْرَمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ : صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی جَنَازَۃٍ فَحَفِظْتُ مِنْ دُعَائِہِ وَہُوَ یَقُولُ : ((اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَکْرِمْ نُزُلَہُ وَوَسِّعْ عَلَیْہِ مُدْخَلَہُ وَاغْسِلْہُ بِالْمَائِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّہِ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْہُ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ وَأَہْلاً خَیْرًا مِنْ أَہْلِہِ وَزَوْجَۃً خَیْرًا مِنْ زَوْجَتِہِ وَأَدْخِلْہُ الْجَنَّۃَ وَأَعِذْہُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ عَذَابِ النَّارِ))۔ حَتَّی تَمَنَّیْتُ أَنْ أَکُونَ أَنَا ذَلِکَ الْمَیِّتَ۔ [صحیح۔ مسلم]
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
সুনানে বাইহাকী (উর্দু) - হাদীস নং ৬৯৬৫ | মুসলিম বাংলা