আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
جنازوں کا بیان
হাদীস নং: ৬৯১৮
جنازوں کا بیان
رات کو دفن کرنے کی ممانعت کا بیان تاکہ نمازِ جنازہ نہ رہ جائے
(٦٩٢٨) ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کالی عورت کو گم پایا جو مسجد سے تنکے وغیرہ اٹھاتی اور صفائی کرتی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فلاں عورت کہاں ہے ؟ انھوں نے کہا : وہ فوت ہوچکی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا ؟ انھوں نے کہا : وہ رات کو فوت ہوئی تھی اور دفن کردی گئی۔ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیدار کرنا مناسب نہ سمجھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی قبر پر گئے اور نمازِ جنازہ پڑھی اور فرمایا : جب مسلمانوں میں سے کوئی فوت ہوجائے تو مجھے ضرور اطلاع کیا کرو۔
(۶۹۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی الْعَلاَئُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : فَقَدَ النَّبِیُّ -ﷺ- امْرَأَۃً سَوْدَائَ کَانَتْ تَلْتَقِطُ الْخِرَقَ وَالْعِیدَانَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقَالَ : ((أَیْنَ فُلاَنَۃُ))۔ قَالُوا : مَاتَتْ قَالَ : ((أَفَلاَ آذَنْتُمُونِی))۔ قَالُوا : مَاتَتْ مِنَ اللَّیْلِ وَدُفِنَتْ فَکَرِہْنَا أَنْ نُوقِظَکَ۔ فَذَہَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی قَبْرِہَا فَصَلَّی عَلَیْہَا وَقَالَ : ((إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَلاَ تَدَعُوا أَنْ تُؤْذِنُونِی))۔ [حسن۔ ابن خزیمہ]