আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
جنازوں کا بیان
হাদীস নং: ৬৯১৬
جنازوں کا بیان
تین اوقات میں نمازِ جنازہ اور تدفین کے مکروہ ہونے کا بیان
(٦٩١٦) زیاد فرماتے ہیں کہ اہل بصرہ نے قبرستان میں جنازہ رکھا، جب دھوپ زرد ہوچکی تھی۔ پھر حضرت علی (رض) کو خبر دی تو انھوں نے سورج کے غروب ہونے تک جنازہ نہ پڑھا۔ پھر مؤذن ابو برذہ کو اذان کا کہا، انھوں نے اذان دی، پھر اقامت کہی گئی اور برزہ آگے بڑھے اور انھیں مغرب کی نماز پڑھائی اور لوگوں میں انس بن مالک (رض) اور انصاریوں میں سے ابو برزہ (رض) تھے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دیگر صحابہ بھی تھے، پھر انھوں نے جنازہ پڑھا۔
(۶۹۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی زِیَادٌ أَنَّ عَلِیًّا أَخْبَرَہُ: أَنَّ جَنَازَۃً وُضِعَتْ فِی مَقْبَرَۃِ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ حِینَ اصْفَرَّتِ الشَّمْسُ فَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہَا حَتَّی غَرَبَتِ الشَّمْسُ۔ فَأَمَرَ أَبُو بَرْزَۃَ الْمُنَادِی فَنَادَی بِالصَّلاَۃِ ، ثُمَّ أَقَامَہَا فَتَقَدَّمَ أَبُو بَرْزَۃَ فَصَلَّی بِہِمُ الْمَغْرِبَ وَفِی النَّاسِ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ وَأَبُو بَرْزَۃَ مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ صَلَّوْا عَلَی الْجَنَازَۃِ۔[ضعیف۔ عبد الرزاق]