আসসুনানুল কুবরা (বাইহাক্বী) (উর্দু)
کتاب الجنائز
হাদীস নং: ৬৬৭৯
سیدہ عائشہ (رض) کے بیان میں اشتباہ کا سبب
(٦٦٧٩) سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یمنی حلے میں لپیٹا گیا جو عبداللہ بن ابی بکر کا تھا۔ پھر وہ اتار لیا گیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تین یمنی کپڑوں میں کفن دیا گیا جن میں عمامہ اور قمیض نہیں تھے۔ عبداللہ نے وہ حلہ اٹھایا اور کہا : مجھے اس میں کفن دیا جائے ۔ پھر انھوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس میں کفن نہیں دیا گیا ، کیا میں اس میں کفن دیا جاؤں۔ پھر اسے صدقہ کردیا۔
(۶۶۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : أُدْرِجَ النَّبِیُّ -ﷺ- فِی حُلَّۃٍ یَمَنِیَّۃٍ کَانَتْ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ثُمَّ نُزِعَتْ عَنْہُ وَکُفِّنَ فِی ثَلاَثَۃِ أَثْوَابٍ سَحُولِیَّۃٍ یَمَانِیَۃٍ لَیْسَ فِیہَا عِمَامَۃٌ وَلاَ قَمِیصٌ فَرَفَعَ عَبْدُ اللَّہِ الْحُلَّۃَ وَقَالَ أُکَفَّنُ فِیہَا ثُمَّ قَالَ : لم یُکَفَّنْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأُکَفَّنُ فِیہَا فَتَصَدَّقَ بِہَا۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ۔ [صحیح۔ مسلم]
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیُّ بْنُ حُجْرٍ۔ [صحیح۔ مسلم]
