কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮৭৬
نکاح کا بیان
شوہر کے مال سے بلا اجازت خرچ کرنا
45864 عکرمہ کی روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا اتنے میں ایک عورت آئی اور کہنے لگی : میرے لیے حلال ہے کہ میں اپنے شوہر کے دراہم میں سے لیتی ہوں ابن عباس (رض) نے جواب دیا : حالانکہ تمہارے خاوند کا تم پر زیادہ حق ہے۔ رواہ عبدالرزاق فائدہ : واضح رہے کہ مسئلہ مذکورہ بالا میں حتمی بات وہی ہے جو ہندزوجہ ابوسفیان کی حدیث میں آچکی ہے ابن عباس (رض) کی حدیث کے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ہندوالی حدیث ابن عباس (رض) کو نہیں پہنچی ہوگی یا یوں کہہ لیجئے کہ جو عورت ابن عباس (رض) کے پاس آئی تھی ممکن ہے وہ خرچہ کے علاوہ فضول خرچی کے لیے خاوند کا مال لینے کے متعلق پوچھا ہو تو اس صورت میں مستفتی کے حال کے اعتبار سے مفتی کا فتویٰ سمجھا جائے گا۔ واللہ اعلم بالصواب (من التمرجم)
45864- عن عكرمة قال: كنت عند ابن عباس فأتته امرأة فقالت: أيحل لي أن آخذ من دراهم زوجي؟ قال: يحل له أن يأخذ من حليتك؟ قالت: لا، قال: فهو أعظم عليك حقا. "عب".