কানযুল উম্মাল (উর্দু)
نکاح کا بیان
হাদীস নং: ৪৫৮১১
نکاح کا بیان
چار سو درہم سے زائدمہر کی ممانعت
45799 عبدالرحمن سلمی کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : عورتوں کے مہر میں گرانی مت کرو۔ عورتوں میں سے ایک عورت بولی : اے عمر ! آپ کو اختیار نہیں ہے۔ چونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے۔ وآتیتم احدا ھن قنطار ا من ذھب ابن مسعود (رض) کے قرآن میں یہی ہے عمر (رض) نے فرمایا : ایک عورت نے عمر کے ساتھ جھگڑا کیا اور وہ عمر پر غالب رہی۔ رواہ عبدالرزاق وابن المنذر چالیس اوقیہ (480 درہم) مہر
45799- عن عبد الرحمن السلمي قال قال عمر بن الخطاب: لا تغالوا في مهور النساء، فقالت امرأة منهن: ليس ذلك لك يا عمر! إن الله تعالى يقول: {وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَاراً} من ذهب - قال: وكذلك هي قراءة ابن مسعود، فقال عمر: إن امرأة خاصمت عمر فخصمته. "عب، وابن المنذر".