কানযুল উম্মাল (উর্দু)

نکاح کا بیان

হাদীস নং: ৪৫৭৩৭
نکاح کا بیان
متعہ کی حرمت کی وضاحت
45725 ابونضرہ کی روایت ہے کہ حضرت ابن عباس (رض) متعہ کرنے کی اجازت دیتے تھے جبکہ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) اس سے منع فرماتے تھے۔ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے اس کا تذکرہ کیا انھوں نے فرمایا : ہم نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں یہاں رہتے ہوئے متعہ کیا ہے پھر حضرت عمر (رض) کے زمانہ میں انھوں نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کے لیے جو چاہا حلال کیا چونکہ قرآن ان کے گھر میں نازل ہورہا تھا۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ نے تمہیں جیسے حکم دیا ہے ایسے ہی حج وعمرہ مکمل کرو اور ان عورتوں کے ساتھ نکاح بھی تمام کرو میرے پاس جو بھی ایسا شخص لایا گیا جس نے کسی عورت کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہو میں اسے ضرور پتھروں کے ساتھ رجم کروں گا۔ رواہ ابن جریر
45725- عن أبي نضرة قال: كان ابن عباس يأمر بالمتعة وكان ابن الزبير ينهى عنها، فذكرت ذلك لجابر بن عبد الله فقال: بذي دار الحديث تمتعنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما كان عمر قال: إن الله يحل لنبيه ما شاء بما شاء، وإن القرآن قد نزل منزله، فأتموا الحج والعمرة كما أمركم الله، وأتموا نكاح هذه النساء، فلا أوتى برجل تزوج امرأة إلا رجمته بالحجارة. "ابن جرير".
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৪৫৭৩৭ | মুসলিম বাংলা