কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৬৮৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
باقی رہنے والی نیکیاں۔۔۔ از اکمال۔
43671 ۔۔۔ سات اعمال ایسے ہیں کہ بندہ قبر میں پڑا ہوتا ہے (لیکن) ان کا اجر بندے کے لیے موت کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔ جس نے کوئی علم سکھا دیا، نہر کھدوا دی، کنوا کھود دیا، کوئی کھجور کا درخت لگا دیا، مسجد بنادی، قرآن مجید دے دیا، یا نیک اولاد چھوڑی جو اس کی موت کے بعد اس کے لیے استغفار کرتی ہے۔ ابن ابی داؤد فی المصاحف ، سمویہ عن بیہقی عن انس ، مر برقم 43662 ۔

الحمد للہ آج بروز سوموار دن ایک بجے ب تاریخ 2008/ 9/ 13 کنز العمال جلد 15 کا ترجمہ مکمل ہوا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس دوران قصداً سہوا کسی قسم کی کوئی غلطی باوجود انتہائی احتیاط کے بھی واقع ہوگئی ہو، معاف فرمائے اور اس ترجمہ کو عوام الناس کے لیے نافع و فائدہ مند بنائے۔ اس کے دوران جن حضرات نے علمی دسترس فرمائی اللہ تعالیٰ انھیں جزائے خیر دے اور ان کے سن و عمل میں برکت فرمائے۔ علماء کرام سے گزارش ہے معنوی اصلاح فرما کر شکریہ کا موقع دیں۔ فقط عامر شہزاد علوی۔
43671- سبع يجري للعبد أجرهن بعد موته وهو في قبره: من علم علما، أو كرى نهرا، أو حفر بئرا، أو غرس نخلا، أو بنى مسجدا، أو أورث مصحفا، أو ترك ولدا صالحا يستغفر له بعد موته. "ابن أبي داود في المصاحف، سمويه، هب - عن أنس مر برقم 4366.
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান