কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৬৩৪
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور ہدایت کا سوال
43621 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم اس سے مدد و مغفرت ہدایت و نصرت کا سوال کرتے ہیں، اپنی جانوں اور اپنے برے اعمال کی برائی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں جسے اللہ ہدایت دے اسے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے ہدایت دینے والا کوئی نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (دعا و پکار عبادت و تعظیم کے لائق) نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرمان برداری کی وہ ہدایت یافتہ ہے اور جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی وہ بہک گیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے۔ (الشافعی، بیہقی فی المعرفۃ عن ابن عباس)
(43621 -) الحمد لله ، نستعينه ونستغفره ونستهديه ونستنصره ، ونعوذ بالله من شرور أنفسنا ومن سيئات أعمالنا ، من يهده الله فلا مضل له ومن يضلله فلا هادي له ، وأشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله ، من يطع الله ورسوله فقد رشد ، ومن يعص الله ورسوله فقد غوى حتى يفئ إلى أمر الله (الشافعي ، ق في المعرفة - عن ابن عباس).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান
কানযুল উম্মাল (উর্দু) - হাদীস নং ৪৩৬৩৪ | মুসলিম বাংলা