কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৬৩৩
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
خطبے۔۔۔ از اکمال
43620 ۔۔۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں ہم اس کی حمد بیان کرتے اور اس سے مدد و مغفرت طلب کرتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود (پکارو عبادت) لائق نہیں، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں، میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے تقوی کی وصیت کرتا ہوں کونسا دن زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ فرمایا کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ مہینہ، رمایا کون سا شہر زیادہ حرمت والا ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا یہ شہر، فرمایا تمہارے خون اور تمہارے مال، تمہارے اس شہر ، اس مہینہ اور اس دن کی حرمت کی طرح (آپس میں) حرام ہیں، تو کیا میں نے پہنچا دیا ؟ اے اللہ ! گواہ رہنا۔ (ابن سعد، طبرانی، بیہقی عن بنیط بن شریط، فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پیچھے سواری پو سوار تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمرہ کے پاس خطبہ دے رہے تھے پھر یہ حدیث ذکر کی۔
(43620 -) الحمد لله نحمده ، ونستعينه ونستغفره ، ونشهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا عبده ورسوله ، أوصيكم بتقوى الله ، أي يوم أحرم ؟ قالوا : هذا ، فأي شهر أحرم ؟ قالوا : هذا الشهر ، قال فأي بلد أحرم ؟ قالوا : هذا البلد ، قال : فان دماءكم وأموالكم حرام عليكم كحرمة يومكم هذا في شهركم هذا في بلدكم هذا ، فهل بلغت ؟ اللهم اشهد (ابن سعد ، طب ، ق - عن نبيط بن شريط ، قال : كنت ردف أبي والنبي صلى الله عليه وسلم يخطب عند الجمرة فذكره).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান