কানযুল উম্মাল (উর্দু)

بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان

হাদীস নং: ৪৩৬১০
بدشگونی نیک شگون اور چھوت چھات کا بیان
تمام عبادات کی جڑ تقویٰ ہے
43597 ۔۔ اپنے زمانے سے بھلائی طلب کرو، اپنی طاقت کے مطابق جہنم سے بھاگو، کیونکہ جنت ایسی چیز ہے جس کا طلب گار سوتا نہیں اور جہنم ایسی چیز ہے جس سے بھاگنے والا چین کی نیند نہیں سوتا، آخرت کو ناپسندیدہ چیزوں سے ڈھانک دیا گیا ہے اور دنیا پسندیدہ چیزوں اور شہوات سے ڈھکی ہوئی ہے تو تمہیں دنیا کی خواہشات لذتیں آخرت سے ہرگز غافل نہ کریں، کیونکہ جس کی آخرت نہیں اس کا کوئی دین نہیں، اور جس کا دین نہیں اس کی آخرت نہیں، اللہ تعالیٰ نے بہت سی چیزیں ایسی حلال کر رکھی ہیں جن میں کشادگی ہے اور ناپاک چیزیں حرام کردی ہیں تو جو چیزیں اس نے تم پر حرام کی ہیں ان سے بچو، اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو کیونکہ اللہ ہرگز کسی حرام کردہ چیز کو حلال اور نہ کسی حلال کردہ چیز کو تمہارے لیے حرام کردے گا، جس نے حرام چھوڑ دیا اور حلال کو حلال سمجھا تو اس نے رحمن تعالیٰ کی فرمان برداری کی، اور ایسی مضبوط کڑی کو تھاما جو ٹوٹنے والی نہیں، اور دنیا و آخرت دونوں ہی اس کے لیے یکجا ہوگئیں، یہ (انعام) اس کے لیے ہے جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمان برداری کرے۔ (ابن صصری فی امالیہ عن یعلی بن الاشدق عن عبداللہ بن جراد)
(43597 -) اطلبوا الخير دهركم ، واهربوا من النار جهدكم ، فان الجنة لا ينام طالبها ، وإن النار لا ينام هاربها ، وإن الآخرة محففة بالمكاره ، وإن لدنيا محففة باللذات والشهوات ، فلا تلهينكم شهوات الدنيا ولذاتها عن الآخرة ، إنه لا دين لمن لا آخرة له ، ولا آخرة لمن لا دين له ، إن الله قد أبلغ في المعذرة وبلغ الموعظة ، إن الله قد أحل كثيرا طيبا فيه سعة ، وحرم خبيثا فاجتنبوا ما حرم الله عليكم ، وأطيعوا الله عزوجل فانه لن يحل الله شيئا حرمه ولن يحرم شيئا أحله ، وإنه من ترك الحرام وأحل الحلال أطاع الرحمن واستمسك بالعروة الوثقى لا انفصام لها واجتمعت له الدنيا والآخرة هذا لمن أطاع الله عزوجل (ابن صصري في أماليه - عن يعلى بن الاشدق عن عبد الله بن جراد).
tahqiqতাহকীক:তাহকীক চলমান